خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 258

پیش کرنی پڑی ہے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قربانی سے انسان کی جسمانی قربانی تو بند ہوگئی میگا نفوس کی قربانی کی بنیاد ڈال دی گئی۔اور حق یہ ہے کہ اس کے بغیر خدا تعالیٰ کی رضاء کا حصول ناممکن ہے۔ظاہری قربانی جو جانوروں کی باقی ہے۔اس کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے یہاں تک فرما دیا ہے کہ جو لوگ ظاہری رنگ میں جانور وغیرہ کی قربانی کرتے ہیں۔ان کو اس امر پر خوش نہیں ہونا چاہیئے کہ یہ خدا تعالے کو پہنچتی ہے۔فرمایا۔لَن يَنَالَ اللهُ لَحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلكِنْ تَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ تمہارے ان قربانی کے جانور وں کا گوشت یا خون اللہ تعالے کو نہیں پہنچتا بلکہ اللہ تعالے کو صرف وہ نیکی اور پاکیزگی پہنچتی ہے جو تمہارے دلوں میں ہے۔بہت سے لوگ بلکہ سے اونٹ یا گائے کی قربانی کر کے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم نے اللہ تعالے کو پا لیا۔مگر اللہ تعالے فرماتا ہے کہ یہ کوئی چیز نہیں۔خود ہی جانور ذبح کیا۔اور خود ہی کھا لیا۔اس سے خدا تعالے کو کیا۔یہ تو تصویری زبان ہے جس کے معنی کچھ اور ہیں۔مصور ہمیشہ تصویریں بناتے ہیں کبھی وہ زنجیر بناتے ہیں جس سے مراد قومی اتحاد ہوتا ہے کبھی وہ طلوع آفتاب کا نظارہ در کھاتے ہیں مگر اس کا مطلب قومی ترقی ہوتا ہے۔اسی طرح یہ ظاہری قربانی بھی ایک تصویری زبان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جانور ذبح کرنے والا اپنے نفس کی قربانی کے لئے تیار ہے جو شخص قربانی کرتا ہے رہ گویا اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ نہیں خدا تعالے کی راہ میں سب کچھ قربان کردونگا اور جو شخص قربانی کا گوشت کھاتا ہے۔وہ گویا یہ اقرار کرتا ہے۔کہ ہماری قوم کی قربانیاں میرے لئے اور ساری امت کے لئے سہولت پیدا کر دیں گی۔جب عید کے روز کسی کے ہاں قربانی کا گوشت بطور تحفہ آتا ہے تو یہ بکرے یا دُنبے یا گائے کا گوشت نہیں ہوتا بلکہ دراصل اس امر کا اظہار ہوتا ہے کہ میرے بھائیوں کی قربانیاں جو وہ خدا تعالے کی راہ میں کر رہے ہیں قبول ہوں گی اور اسلام کی ترقی کا موجب ہوں گی۔یہ گوشت گویا تصویری زبان میں اسلام کی ترقی کا اقراآ ہوتا ہے۔پس جو بات ہم تصویری زبان میں بیان کرتے ہیں، چاہئیے کہ عملاً بھی اسے پورا کریں۔کیونکہ محض نقل جس کے ساتھ حقیقت نہ ہو عزت کا موجب نہیں ہو سکتی۔تھیٹر والوں کو شرفاء کیوں ناپسند کرتے ہیں۔تھیڑیں جو نقال بادشاہ بنتے ہیں ، شرفاء کے ننہ دیا ان کی کوئی عزت نہیں ہوتی لیکن حقیقی بادشاہ کی عزت سب کرتے ہیں۔اس کی کیا وجہ ہے؟ جب بادشاہ بننا موجب عورت ہے تو کیوں اس ایکٹر کی عزت نہیں کی جاتی جو تھیٹر میں بادشاہ بنتا ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ ٹھیٹر والا محض نقل کرتا ہے اور حقیقی بادشاہ جو کچھ کرتا ہے دنیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے کرتا ہے۔تھیٹر میں بادشاہ بننے والا اگر عملی زندگی میں بھی اس کے لئے جد وجہد کرے تو اسے برا نہیں سمجھا جائے گا لیکن محض نقل کسی عزت کا مستحق نہیں بنا سکتی۔اسی طرح جو شخص