خطبات محمود (جلد 2) — Page 131
مسلمانوں کو مار ڈالتے ہیں۔مگر یہ ان کی قربانی نہیں ہوتی بلکہ بزدلی ہوتی ہے جن میں طاقت اور قوت کے ساتھ بہادری ہوتی ہے ، وہ کسی کو تباہ کرنے پر دلیری نہیں کیا کرتے۔بلکہ وہ موقعہ دیتے ہیں۔میں نے کئی دفعہ بھی چوہے کی مثال سُنائی ہے۔بلی چوہے کو پکڑ کر چھوڑ دیتی ہے۔جب بھاگنا چاہتا ہے تو پھر نچڑ لیتی ہے۔وہ اسے یہ بتانا چاہتی ہے کہ چوہا اس کے ہاتھ سے نکل نہیں سکتا، تو فنا کر دینے پر آمادہ ہو جانا بزدلی کی علامت ہے۔بہادر انسان اتنا ہی نقصان پہنچاتے ہیں جس قدر بقا کے لئے ضروری ہوتا ہے۔جتنے بڑے بڑے بہادر ہوئے ہیں اتنے ہی زیادہ عفو کرنے والے ہوئے ہیں اور جتنے ایسے بزدل ہوئے ہیں جنہیں دوسروں کو تباہ کرنے کے سامان ہاتھ آگئے وہ فنا کرتے گئے بیچی بہادری یہی ہوتی ہے کہ دشمن پر قابو پانے کے بعد اتنی ہی تکلیف پہنچائے جو اس کے لئے اور اس کی قوم کے لئے ضروری ہو اور پھر غور کردیا جائے۔غرض قربانی کے لئے انسان سوائے مشق کے تیار نہیں ہو سکتا۔اور یہ مشق اس کی سکے۔موقعہ پر اس طرح گرائی جاتی ہے کہ انسان اپنے ہاتھ سے جانور ذبح کرے کیے تا کہ جب خدا کے لئے خون بہانے کی ضرورت ہو تو خون بہائے اور جب رک جانے کا حکم ہو تو رک جائے پنانچہ ان دنوں خون بہا یا بھی گیا ہے اور خون بہانے سے روکا بھی گیا ہے۔مسلمان آج خون بہا رہے ہیں۔مگر آج سے دس بارہ دن پہلے مکتے کی سرزمین میں شکار کرنے سے منع کر دیا گیا ہے غرض خدا تعالے نے اس تقریب پر یہ مشق کرائی ہے کہ جب خون بہانے کے لئے کہا جائے تو خوان بہاؤ اور جب کہا جائے مت بہائے تو رک جاؤ۔پس اس عہد میں دونوں قسم کے نظارے رکھے گئے ہیں اور یہ تمثیلی زبان میں دیری اور جرات پیدا کرنے کے لئے مشق کا سامان ہے۔اس سے فائدہ اٹھا کہ حقیقی ست بانی کے لئے تیاری کرنی چاہیئے۔اور ہماری جماعت میں دونوں قسم کی قربانی کرنے والے ہونے چاہئیں۔وہ بھی جو دنیا میں ترقی کریں اور اپنے اموال کو خدا کے دین کے لئے صرف کریں۔اور وہ بھی جو کلی طور پر خدمت دین میں اپنے آپ کو لگا دیں اور دن رات اسی کام میں لگے رہیں۔خدا تعالے ہماری جماعت میں دونوں قسم کے لوگ پیدا کرے۔جو نیک نیتی سے اپنا اپنا کام کریں۔انہیں اپنے کام پر استقلال حاصل ہو۔اور وہ اسے اپنے لئے نعمت سمجھیں۔نہ وہ ہوں جو دنیوی ترقی کریں اور پھر اس پر فخر کریں کہ انہوں نے کوئی دین کا بڑا کام کیا ہے نہ وہ ہوں جو دین کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں اور پھر کہیں ان کی قربانی کی قدر نہیں کی گئی۔ان کی قربانیاں خدا کے لئے ہی ہوں اور اسی سے بدلہ چاہیں : 1-0 ر الفضل ۲۸رسٹی ۱۹۲۹ء مشت ۶