خطبات محمود (جلد 2) — Page 327
۳۲۷ ۳۹ زموده و تمیز با تعلیم الاسلام کا یا لاہور، وہ دوست جو اخبار پڑھنے کے عادی ہیں ان کو معلوم ہو گا کہ مجھے ڈیڑھ مہینہ سے شدید کھانسی ہے راستہ کی گرد کی وجہ سے یہ شوایت اور بھی بڑھ گئی ہے۔اور پھر چونکہ یہاں کئی دن بارش رہی اور اس کی وجہ سے مرے نغم آلود تھے اس نمی نے اور بھی زیادہ کھانسی کے بڑھانے میں مدد دی ہے ، اس لئے نہ تو میں اونچا بول سکتا ہوں اور نہ لمبا بول سکتا ہوں۔بہر حال عید کے بعد خطبہ پڑھنا سنت ہے۔اپنے خطبہ تو میں پڑھوں گا لیکن بجائے کسی ایک مضمون کے میں ایک دو چھوٹی چھوٹی باتیں بیان کر دینا چاہتا ہوں۔پہلی بات تو یہ ہے کہ میں پہلے۔بوہ میں سنا کرتا تھا لیکن کل میں نے دیکھا تو نہیں، ہاں میں نے اپنے کانوں سے سنا اور مجھے معلوم ہوا کہ یہاں لاہور میں دور تجھے ہوتے ہیں ، ایک مسجد میں اور ایک رین باغ میں۔مجھے اس بات کو دیکھ کر نہایت تعجب ہوا کیونکہ شریعیت کا مسئلہ یہ ہے کہ ایک شہر میں ایک ہی جمعہ ہو یہ معلوم ہوتا ہے کہ کچھ چو ہد ری قسم کے لوگ رتن باغ میں اکٹھے ہو جاتے ہیں اور غریب مسجد میں چلے جاتے ہیں۔شاید میرے کچھ دن یہاں رہنے کی وجہ سے رتن باغ کو ان کی نگاہ میں وہ فضیلت حاصل ہو گئی ہے جو خانہ کعبہ کو اللہ تعالے کا گھر ہونے کی وجہ سے حاصل ہے۔یہ دین کے ساتھ تمسخر ہے اور مومن کے لئے ایسا کرنا ہر گز جائز نہیں۔اگر تم نے جمعہ کی مشتق ہی کرنی ہے تو ہفتہ یا اتوار کے کسی دن اکٹھے ہو کہ جمعہ کی مشق کر لیا کرو، دین کو مسنجر بنانا ہرگز جائزہ نہیں ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں قادیان میں دو جمعے ہوتے تھے گے یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ ممکن ہے یہ دلیل دی جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانہ میں قادیان میں تو دو جمعے ہوتے رہے ہیں۔پھر تمہیں روکا کیوں جاتا ہے۔سو یا د رکھنا چاہیئے۔کہ اس کی ایک وجہ تھی اور وہ یہ کہ ان دنوں ملک میں شدید طاعون پھیلا ہوا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ و السلام کے الہامات اور آپ کی پیشگوئیوں کے مطابق مسجد مبارک اور اس کے ارد گرد کا حلقہ زیادہ تر طاعون سے محفوظ رہا۔لیکن مسجد اقصی کے ارد گرد چونکہ کثرت سے ہنڈ رہتے تھے۔ان میں طاعون پھوٹی اور ان میں سے اکثر بلاک ہو گئے۔اور چونکہ مسئلہ یہ ہے کہ جہاں طاعون پھیلی ہوئی ہو وہاں کے لوگ دوسرے علاقوں میں نہ جائیں اور دوسرے علاقوں کے لوگ طاعون زدہ علاقہ میں نہ آئیں تو اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے زمانہ میں سجد مبارک