خطبات محمود (جلد 2) — Page 89
نہیں ہو سکتے ۔ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے تم اپنے اہل کے ذمہ دار ہوتے ول اور آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی فرمایا ہے۔ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ کہ ہر ایک تم میں سے راعی اور بادشاہ ہے اور وہ اپنی رعیت کے متعلق پوچھا جائے گا۔ بچین میں تربیت صحیح کے بغیر بڑے ہو کر ان کی اصلاح کی امید رکھنا سخت غلطی ہے ۔ دین کی درستی اور اصلاح کے لئے ضروری ہے کہ پہلے ظاہری اخلاق درست ہوں۔ اگر بچپن میں ان کے دل میں مقامات مقدسہ کا احترام نہیں اور وہ ایسے مقامات پر شور اور شر کرتے ہیں۔ اور ماں باپ ان کو ایسی حرکت سے نہیں روکتے ۔ تو وہ اس بات کے لئے ان کو تیار کر رہے ہیں کہ بڑے ہو کر دینی امو میں وہ مستخر اور استہزار سے کام لیں اور ان کے دلا اور ان کے دلوں میں شعائر دین کی کچھ عزت و وقعت نہ ہے۔ پس میں آپ کو اس قسم کی تربیت کی طرف توجہ دلاتا ہوں تا کہ دشمن بھی یہ سمجھے کہ یہ قوم ایسے اعلیٰ اخلاق کو پہنچ گئی ہے کہ کبھی ہلاک نہیں ہو سکتی ۔ غرض یہ عید ہمیں یہ سبق سکھلاتی ہے کہ اگر ہم اپنی اولاد کو صحیح معنوں میں قربان کریں تو ہماری اولاد اتنی بڑھے گی جتنے آسمان کے ستارے ۔ پس اگر کوئی سچی محبت خدا اور رسول سے رکھتا، اور اگر اس کو اسلام اور سلسلہ احمدیہ سے بلکہ اگر اس کو انسانیت سے بھی کچھ انس ہے تو بچپن میں اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرے ۔ جہاں آپ اپنے نفسوں کو لالچ ، طمع، حرص، چوری اور جھوٹ جیسی بد اخلاقیوں سے بچاؤ وہاں بچوں کو بھی ان کا ان کا عادی نہ ہونے دوار نے دو اور ان کی پوری پوری نگرانی کرد۔ دین کی اور سلسلہ کی محبت ان کے دلوں میں پیدا کرو۔ ان سے بے جا محبت کر کے اعلیٰ اخلاق کے سیکھنے سے ان کو محروم نہ رکھو تا دو سروں کے لئے نمونہ نہیں بلکہ دنیا میں ایک بڑی قوم اورسیل نہیں۔ حضرت عیسی علیہ السلام نے جو فرمایا کہ خدا کی بادشاہت میں بچے داخل ہو سکتے ہیں اس کے یہ معنے ہیں کہ کوئی قوم آئندہ زندہ نہیں رہ سکتی جب تک کہ وہ اپنی اولاد کی بچپن میں تربیت کی فکر نہیں کرتی۔ تیس بچپن میں اپنی اولاد کے اخلاق کی درستی اور اصلاح کرو تائم کو دائمی نا تم کو دائمی عید نصیب ہو ور نہ اچھے اچھے کپڑے بچوں کو پہنا دینا کوئی خوشی کی بات نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم کو توفیق عطا فرماتے کہ ہم اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو احسن طریق سے پورا کریں ۔ والفضل (۲ جولائی ۹۲۵ مه تام ( ہے۔ صحیح بخاری کتاب المناقب باب اة التي صل للہ علیہ وسلم صحیح مسلم کتاب الفضائل باب کم من النبی صلی اللہ علیہ وسلم یوم قبض -