خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 405 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 405

۴۰۵ ۴۷ د فرموده ۲۹ جون شهداء بمقام مری) مری سے بذریعہ فون اطلاع موصول ہوئی ہے کہ مورخه ۲۹ جون شهراه کوسید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ نے نماز عید الاضحیہ پڑھائی جس کے بعد حضور نے قربانی کے موضوع پر ایک بصیرت افروز خطبه ارث و فرمایا جو قریبا نصف گھنٹے تک جاری رہا۔ خطبہ میں حضور نے فرمایا کہ یہ زمانہ خصوصیت کے ساتھ قربانیوں کا زمانہ ہے ۔ اس میں ہی قوم زندہ رہ سکتی ہے اور ترقی کر سکتی ہے جو عملاً ہر وقت قربانیوں کے لئے آمادہ رہے۔ حضور نے فرمایا: عیسائیوں نے قربانیاں کیں اور آج تک ان کی نسلیں اس قربانی سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ افسوس ہے کہ مسلمانوں نے آہستہ آہستہ اس سبق کو فراموش کر دیا جس کی وجہ سے انہوں نے ناقابل تلافی نقصان اٹھایا ۔ اب ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ متوا نزادہ مسلسل دین کی راہ میں مہربانیاں کر کے اسلام کی نشاۃ ثانیہ کو قریب سے قریب تر کر وہ سوالا الفضل در جولائی شواء ) ( افسوس ہے یہ خطبہ الفضل یا کسی دوسرے رسالہ میں شائع نہیں ہوا ۔ (مرتب)