خطبات محمود (جلد 2) — Page 394
۳۹۴ متعلق احادیث میں آتا ہے کہ جب کوئی اونچی جگہ آتی تو وہ واپس مڑ کر دیکھتے ہوں دیکھتے لیکن حضرت ہاجر نے لوٹ کو نہیں دیکھا۔ بلکہ وہ اپنے بچے حضرت اسمعیل علیہ السلام کے پاس چلی گئیں اور بیجھا کہ جب خدا تعالے کے حکم کے تحت ہمیں یہاں چھوڑا گیا ہے تو اب وہ خدا تعالے کی طرف بھی کھینگی ۔ اگر تم بھی اپنے اندر اور اپنی اولاد کے اندر یہ روح پیدا کر لو اور دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالٰی سے ہی اپنی حاجات طلب کرو۔ تو تم دیکھو گے کہ زمین اپنے خزانے اگل کے رکھ دے گی اور آسمان اپنی ساری دولتیں برسا دے گا۔ اب تو آسمان برستا ہے تو طوفان آجاتا ہے لیکن جب تم خدا تعالے کے ہو جاؤ گے تو وہ طوفان کی بجائے رحمتیں برسائے گا۔ اب تو وہ پانی برساتا ہے تو اس سے راوی چناب اور جہلمہ کی سطح بلند ہو جاتی ہے ، پانی سیلاب کی شکل میں کناروں سے باہر نکل آتا ہے اور سب کچھ اپنے ساتھ یہ لیجاتا ہے۔ لیکن جب تم خدا تعالیٰ کے بن جاؤ گے تو یہ آسمانی پانی بجائے سب کچھ بہا لے جانے کے اپنے پیچھے روئیدگی چھوڑ جائے گا۔ اور گندگی بہا لے جائیگا ۔ پس تم عید منا ڈ لیکن اس طرح جس طرح خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے، پھر دیکھو گے۔ کہ خدا تعالے کی برکتیں کس طرح نازل ہوتی ہیں۔ خدا تعالیٰ کے رسول پر درود بھیجو اور بار بار وہ درود پڑھو جو نماز میں تمھیں سکھایا گیا ہے۔ سے میں بچہ ہی تھا اب مجھے یاد نہیں رہا، یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کی وفات پہلے کا ذکر ہے یا حضرت خلیفة المسیح الاوّل کے ابتدائی زمانہ ائی زمانہ کی بات ہے۔ بہر حال میں بيت ن الدعا میں دعا کر رہا تھا کہ مجھے رویا میں بتایا بتایا گیا کہ پانچ ابراهیم ابراهیم گذرے گذر ہیں ایک ابراہیم تو وہ تھے جن کا تو رات میں ذکر آتا ہے۔ دو سر سے ابراہیم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ تیسرے ابراہیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰة والسلام تھے۔ چوتھے ابراہیم حضرت خلیفہ اول تھے اور پانچویں ابراہیم تم ہو۔ اب دیکھو یہ بچپن کی بات ہے جب مجھے رویا میں بتایا گیا کہ تم ابر سیم ہو، اس وقت کسی نئے و جسم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہمیں قادیان چھوڑنا پڑے گا لیکن ابراہیمی مشاہت کے لئے ضروری تھا کہ ہمیں بھی ہجرت کرنی پڑے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ ہمیں قادیان چھوڑنا پڑا۔ یہ ایک عجیب بات ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ابراہیم قرار دے کر اللہ تعالیٰ نے حضور مسیح موعود علیہ السلام کو اسمعیل بنا دیا۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کو ابراہیم قرار دے کر مجھے اسمعیل بنا دیا ۔ اور پھر و پھر مجھے ابراہیم قرار دیا تو اللہ تعالیٰ نے میرے: ے ذریعہ ربوہ بسایا اور تم اسمعیل بن گئے اور تم نے اسے آباد کر لیا ۔ غرض ایک کے طفیل دوسرا ابراہیم بنا اور دوسرے کی وجہ سے تیسر ا بنا۔ پیلسل خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں ہمیشہ جاری رکھا جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ