خطبات محمود (جلد 2) — Page 338
۳۳۸ کچھ دیر کے بعد میری آنکھ پھر لگ گئی۔ اور میں نے ایک اور رویا دیکھا۔ ایسا معلوم ہوتا ہے ہم ایک ایسے ہی گھر میں رہتے ہیں جس قسم کے گھر میں میں آجکل رہتا ہوں لیکن وہ گھر ذرا کھلا ہے اور خاندان کے کچھ لوگ وہاں جمع ہیں۔ وہاں ایک عورت ہے جس کی گود میں ایک بچہ ہے۔ اس بچہ کو دیکھتے ہی میں محسوس کرتا ہوں ۔ کہ وہ موجود احمد ہے جو میری لڑکی امتہ الحکیم اور سید داور مظفر کا ایکا ہے ۔ وہ اس عورت کی گود میں بیٹھا ہے میں نے اس بچہ کو دیکھا اور کہا۔ مولود احمد ہے ؟ پھر میں نے کیا۔ کیا اس کی ماں بھی آتی ہے ؟ اس عورت نے کہا۔ نہیں۔ اس کے معا بعد نظارہ بولا۔ اور میں نے محسوس کیا کہ مولود احمد بڑی عمر کا ہے اور وہ اس عورت کی گود سے اُتر گیا ہے اور دوڑتا ہوا میرے سامنے سے گزر رہا ہے۔ یہ دونوں نظارے جو میں نے دیکھے اُس وقت اُن کی تعبیر میرے ذہن میں نہیں آئی۔ صبح اٹھکر میں نے اتنا سمجھا کہ کا ہو کھانسی نزلہ اور سوزش گلو کے علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ اور بتھوا بھی کھانسی اور مدت معدہ وغیرہ کے کام آتا ہے تیسری چیز بھی غالبا اسی قسم کی ہوگی ۔ اس حصہ کے متعلق صبح میرا زمین اس طرف گیا کہ شاید جس طرح کی کھانسی کے دور سے پچھلے سال مجھے ہوئے تھے اسی قسم کے دورے پھر مجھے ہوں ۔ ورما ہاں ایک بات میں بھول گیا گذشتہ سال جب میں کھانسی سے ہمارہ ہوا کراچی اور لاہور کے ڈاکٹر میرا علاج کرتے رہے لیکن کوئی خاص فائدہ نہ ہوا ۔ لیکن ایک دیسی نسخہ کے استعمال سے مجھے کافی فائدہ ہوا تھا۔ خواب میں میں سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کو کھانے السلام کو کھانسی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کو وہ نسخہ بتاؤں لیکن ابھی لیں یہ بات کہنے نہ پایا تھا۔ کہ میری آنکھ کھل گئی۔ صبح خیال ہے کہ شاید یہ نسخہ بھی کھانسی نزلہ اور سوزش گلو کے لئے بتایا گیا ہے لیکن زیادہ تر خیال یہ ہے کہ اس خواب کا تعلق جماعت سے ہے ۔ جب یہ دیکھا جائے کہ امام کو کچھ تکلیف ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوا کرتی ہے کہ اس کے توابع کمزور ہیں ۔ کھانسی ورم اور گلے کی سوزش کا تعلق بولنے سے ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں اس کی تعبیر یہ ہے کہ جماعت میں بولنے کی عادت ہو گئی ہے جس سے کھانسی ورم اور سوزش گلو پیدا ہوتی ہے اور عمل کی عادت کم ہو گئی ہے۔ اور خدا تعالے نے اس کا علاج بتھوا اور ایک اور چیز جس کا نام میں بھول گیا ہوں ، بتایا ہے مطلب اس کا یہ ہے کہ کوئی ایسا علاج کیا جائے کہ جس سے سوزش گلور ملغم اور کھانسی دور ہو۔ ایک قسم کی گرمی مفید ہوتی ہے۔ انسان محنت کرتا ہے اور اس میں تیزی اور گرمی پیدا ہوتی ہے یہ گرمی اور تیزی مفید ہے لیکن ایک قسم کی گرمی بیکار ہوتی ہے ، اس سے بلغم پیدا ہوتی ہے اور انسان تکلیف اکھاتا ہے کھانسی والی گرمی کے یہ معنے ہیں کہ طبائع میں ایک جوش پیدا ہو گیا ہے جس کا صحیح استعمال