خطبات محمود (جلد 2) — Page 25
** ۲۵ ۶۱۹۱۴ ر فرموده ۲۸ ر ستمبر 19 بمقام کو بھی شہزادہ واسہ یونکھ تیملہ ، إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَهُ فَصَلِّ بِرَبِّكَ وَانْحَرْهِ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرَ اس عید کو جس کا ہمارے ملک میں لوگوں نے بقرہ عید نام رکھا ہوا ہے معلوم ہوتا ہے یہاں ابتدائے اسلام میں اس عید کے دن گائیں بہت ذبح ہوتی ہوں گی ، مہندر اسے بکرا عید کہتے ہیں۔ کچھ مدت ہوئی ایک ہندو اخبار نے لکھا تھا کہ مسلمان اس عید پر خواہ مخواہ ہندوؤں کو تنگ کرنے کے لئے گائے ذبح کرتے اور فساد پھیلاتے ہیں ۔ اس کا تو نام ہی جو بکرا عید ہے بنا رہا ہے کہ بکرے ذبح کرنے چاہئیں۔ یہ تو اس کی عربی دانی کی حقیقت تھی۔ عربی میں اس کو عید الاضحی کہتے ہیں۔ عوام میں عید صیحی یعنی دو پہر کی عید مشہور ہے حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے تجلِ الأَصمیٰ وَ آخِرِ الفطرت یعنی عید الاضحی کو جلدی پڑھو اور عید الفطر کو دیر سے پڑھو۔ الصحا یہ عید ہمارے سلسلہ سے خاص تعلق اور مناسبت رکھتی ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے بھی اس عید کو ہمارے سلسلہ میں ایک خاص خصوصیت دی ہے اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة و السلام کبھی کسی جمعہ با عید کا خطبہ نہیں پڑھا کرتے تھے۔ مگر ایک مرتبہ اسی عید کچھ موقعہ پر الہام کے ذریعہ آپ کو حکم ہوا کہ خطبہ پڑھیں ۔ چنانچہ آپ نے پڑھا اور اب وہ خطبہ الہا میرے کے نام سے چھیکر موجود ہے ۔ تو یہ عید ہمارے سلسلہ سے ایک خاص مناسبت اور تعلق رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں اس کی مناسبت بیان فرمائی ہے جو اس طرح ہے کہ حضرت مسیح موعود کے زمانہ کو عید الاضحیٰ سے مشابہت بتائی ہے اور وہ مشابہت اللہ تعالے نے سورہ کوثر میں بیان کی ہے جو میں نے ابھی پڑھی ہے ۔ فرماتا ہے ۔ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَه فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْهِ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْكَرُ کوثر کے اصل معنی عربی میں خیر کثیر کے ہیں۔ اور کوثر کثرت سے نکلا ہے۔ یعنی بہت خیر خیر چنانچه ان محقق صحابہ نے جو اس بات کو سمجھتے تھے کہ کسی خاص معنوں کے ساتھ کسی آیت کے معنوں کو محدد دنہیں کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اس کے یہی معنی کئے ہیں کہ الہ تعالی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ سلم کو یر کر دیا ہے نما وحید اور جمعہ شمار میں شہزادہ واسدیو سنگھ صاحب کی کوٹھی پر پڑھی گئی۔ پونے بارہ بجے خطبہ عید ختم ہوا۔ اس کے بعد سنتیں پڑھ کر حضرت نے مختصر سا خطبہ جمعہ پڑھا (الفضل بدر اکتوبر اداری) ;