خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 171

161 لوگوں میں ہے باقیوں نے یا تو توجہ نہیں کی یا کی ہے تو بہت قلیل۔ حالانکہ قربانی وہی ہے جو نفس کو دکھ میں ڈالتی ہے اور اس کے متعلق ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ وہ عادت سے آگے بڑھ کر کی جائے اور جب قربانی کرتے ہوئے کوئی احساس ہی نہ ہو تو انسان سمجھ لے کہ اس کا قدمتم منزل کی طرف جا رہا ہے۔ پیس اس عید سے جو قربانی کی عید ہے۔ ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ قربانی کی قیمت احساس کے مطابق ہوتی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے احساسات بہت زیادہ تھے اس لئے اگرچہ بظاہر ان کی قربانی بہت کم نظر آتی ہے۔ مگر خدا کے ہاں وہ بہت زیادہ ہے جس کا دل پہلے ہی انگاروں پر لوٹ رہا ہو اس کا اپنے بچہ کو ذبح کر دینا کوئی معمولی قربانی نہیں۔ پس خوب یا درکھو کہ ترقی کا گر یہی ہے کہ جب قربانی کی جس کم ہو جائے تو اسے بڑھایا جائے۔ اور کوئی ایسی قربانی نہیں جسے کرتے کرتے انسان کو عادت نہ ہو جائے۔ اس لئے مومن کو برفت دم سے آگے بڑھنا پڑے گا۔ اللہ تعالے ہمیں توفیق دے کہ اس کی راہ میں سچی قربانیاں کر سکیں اور ایسے رنگ میں کر سکیں کہ ابراہیمی فضل کو جذب کرنے والے بن جائیں ۔ خطبہ ثانیہ میں فرمایا ۔ عید الفطر کے موقعہ پر میں نے تجربات کی تھی کہ عید اضحی کے موقعہ پر احباب اپنی قربانیوں میں سے گوشت کا ایک حصہ مشترکہ انتظام میں غرباء کو تقسیم کرنے کے انتظام میں غرباء کو تقسیم کرنے کے لئے دے دیں تا دہ گوشت چند ا حباب کے گھروں میں ہی چکر نہ کھاتا رہے اور غربا ومستحقین کو بھی میسر آ سکے ۔ مجھے امید ہے کہ دوست اس پر عمل کریں گے ۔ کوشش کی جائے کہ سب قربانیاں آج ہی ہو جائیں ۔ اور اپنے کھانے اور اعزہ کو تقسیم کرنے کے لئے جتنا ضروری ہو، اتنا گوشت رکھ کر باتی مشتر کہ انتظام میں دے دیا جائے ہے مثلاً ہمارے ہاں تو قربانیاں ہوں گی ۔ اور میں نے کہ دیا ہے کہ ان میں۔ للہ دیا ہے کہ ان میں سے تین اپنے کھانے اور رشتہ داروں میں تقسیم کرنے کے لئے رکھ کر باقی سب اسی انتظام میں دیدی جائیں۔ میرے رشتہ دار خدا کے فضل سے زیادہ ہیں۔ پانچ تو سسرال ہی ہیں۔ پھر ان کے بھی کئی کئی رشتہ دار ہیں۔ لیکن جن کے رشتہ دار کم ہوں وہ زیادہ دے سکتے ہیں اور اس طرح مواخات سلسلہ کو کم سے کم عید کے روز ہی عمدہ طریق پر پیش کیا جاسکتا ہے ۔ 4 والفضل ۳ اپریل ۱۹۳۷ء مرتان - روحانی خزائن ( خطبه العامین جلد ۱۶ ص۳۳۳ ی جمیع بھار الانوار جلد ۱۳- خیر المجالس مرتبه حمید شاعر القلند یک ناشر د امریکی پو جونا مارکیٹ کراچی ہے۔