خطبات محمود (جلد 2) — Page 6
خدا کے لئے قربانی نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ ایسے لوگوں کو یقین نہیں ہوتا کہ ہمارا کوئی رب ہے جو خالق اور رازق ہے۔ اور وہ دنیا کی حکومتوں کو خالق اور رازق سمجھتے ہیں اس لئے ان کے لیے تو جان دیتے ہیں لیکن خدا کے لئے کچھ نہیں کرتے۔ قربانی اللہ تعالیٰ کے قرب کا ذریعہ ہے یہ اس لئے اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ میرے بندے کچھ کر کے دکھا ئیں تب میں انہیں اپنا مقرب بناؤں۔ جو شخص اللہ کے لئے اپنے نفس کو قربان نہیں کرتا ۔ وہ اگر یہ دعوی کرے کہ مجھ میں خدا کی محبت ہے تو وہ جھوٹا ہے اس کو نہ خدا سے کوئی محبت ہے اور نہ کوئی تعلق ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اسے مومنو با تم سارے کے سارے ! ا تم سارے کے سارے پورے طور پر مسلمان ہو جاؤ اور اسلام کی تابعداری کا جوا اپنی گردنوں پر رکھ لو۔ یا اے مسلمانو! تم ساری فرمانبرداری کی راہیں پوری کرو۔ اور کوئی بھی فرمانبرداری کی راہ نہ چھوڑو۔ یہ قربانی ہے جو اللہ تعالے ہر ایک مومن سے چاہتا ہے کہ انسان اپنی تمام آرزوؤں ۔ تمام خواہشوں ، تمام اُمنگوں اور تمام اپنی ۔ تمام ، تمام امیدوں کو خدا کے لئے قربان کر دے اور اس طرح نہ کرے کہ جو اپنی مرضی ہو وہ کرے اور جو نہ ہو وہ نہ کرے یعنی اس طرح کہ اگر شریعیت اس کو کچھ حق دلاتی ہو تو کہے کہ میں شریعت پر چلتا ہوں اور اسی کے ماتحت فیصلہ ہونا چاہیئے۔ لیکن اگر شریعت اس سے کچھ دلوائے تو کہے کہ قانون کی سے رو سے فیصلہ ہونا چاہئیے ۔ قانون کچھ نہیں دلواتا۔ اس لئے میں بھی کچھ نہیں دیتا ۔ ابھی ایک معاملہ ہوا ہے۔ ایک شخص سے جب ایک چیز مانگی گئی ۔ تو اس نے کہا ئیں بے خبر نہیں بیٹھا رہا۔ میں نے نے خوب اچھی طرح دریافت کر لیا ہے کہ قانونا میں اس چیز کا مالک ہوں۔ چونکہ شریعت کی روسے اسے اس چیز کے رکھنے کا کوئی حتی نہیں میں اس لئے وہ قانون کی آڑ لے کر بیچے کی آڑ لے کر بیچنا چاہتا ہے اور یہ نفس پرستی ہے کیونکہ وہ نفس کی خاطر دن اور ایمان کو بیچتا ہے اور قانون کی پناہ لینی چاہتا ہے۔ قانون کی هستی ہی کیا ہے؟ یہ تو صرف انسانی عمر تک نہی ہوتا ہے۔ لیکن خدا کا قانون عینی شریعیت ابدا لا بد تک کے لئے ہے جو کوئی ظلم سے دوسرے کا حق لیتا ہے اور خواہ اس کے لئے کوئی وجہ تراشتا ہے وہ کبھی خدا تعالے کی عقوبت سے نہیں بچ سکتا ۔ اور ایسا شخص هرگز ایماندار نہیں ہے۔ کیونکہ وہ خدا کے لئے قربانی نہیں کرتا ۔ ہر ایک مسلمان کے دل میں کسی معاملہ کے تصفیہ کے وقت جو سب سے پہلے خیال پیدا ہونا چاہیئے وہ یہ ہونا چاہیئے کہ شریعت کیا کہتی ہے اور مجھے کسی چیز کا حقدار قرار دیتی ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں دیتی تو قانون اگر دلوائے تو بھی نہیں لینی چاہئیے ۔ کیونکہ خدا کے نزدیک یہ لینا جائز نہیں۔ مومن کو تو ایسا ہونا چاہیے کہ اگر قانون نہ بھی دلوائے اور شریعت دلوائے تو فورا دے دینا چاہیئے۔ جس میں یہ مادہ نہیں وہ مسلمان ہی نہیں ۔ مومنوں کو فرمانبرداری کا ہر ایک پہلو اور ہر ایک رنگ، نہ پر نظر رکھنا چاہیے۔ اور 6۔