خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 341 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 341

صاف بتاتا ہے کہ جماعت میں جو جوش اس وقت تھا، اس وقت نہیں ہے۔میں یہ نہیں کر سکتا کہ جماعت پر مردنی چھائی ہوتی ہے۔لیکن یہ بات ضرور ہے کہ طلبائے کے اندرستی پیدا ہوری ہے ممکن ہے کہ یہ نیند کی قسم ہو اور اس کے بعد لوگ بیدار ہو جائیں اور کام کرنے لگ جائیں۔اس لئے میں مایوس نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ کام کا وقت نہیں ہوتا جب لوگ سوئے ہوئے ہوں ہم انہیں اٹھائیں اور وہ پھر سو جائیں۔پھر اٹھائیں اور وہ دوبارہ سو جائیں تو ہم ان سے کام نہیں لے سکتے۔ہاں ہم مایوس بھی نہیں ہیں کیونکہ وہ بالکل مر نہیں گئے لیکن ایسا وقت کام کا توتا نہیں ہوتا۔اس وقت اگر کوئی مسکیم بنائی جائے تو یہ بیوقوفی اور حماقت کی علامت ہو گی لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ جب وہ جاگیں تو کوششوں کا موقعہ ہی جاتا رہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس کی تعبیر اس رنگ میں کی جاسکتی ہے واللہ اعلم بالصواب ) کہ جماعت میں جوش تو ہے لیکن وہ جوش غلط قسم کا اور بناوٹی ہے۔وہ حقیقی قربانی جو اسلام پیش کرتا ہے۔اور وہ گرمی جو صحت اور عمل کی علامت ہوا کرتی ہے۔وہ جماعت میں نہیں پائی جاتی جیسے اللہ تعالے قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ مومنوں کو جنت میں زنجبیل کے پیالے پلائے جائیں گے لیے اس سے یہ نہیں ہوگا۔کہ وہ جگہ کی ہمیاریوں اور پیاس میں مبتلا ہو جائیں بلکہ اس کا مقصد یہ ہوگا کہ ان کے اندر وہ گرمی اور حرارت پیدا کی جائے جو قوت عملیہ کے لئے ضروری ہوتی ہے۔سردی اور گرمی دو طرح کی ہوتی ہیں۔ایک سردی وہ ہوتی ہے جو کم مہتی پیدا کرتی ہے۔لیکن دوسری قسم کی سردی غلط جوش کو نہ آئل کرتی ہے۔جسے قرآن کریم میں کاس کا فوری کیا گیا ہے شہ کا نور کے زیادہ استعمال سے انسان نامرد ہو جاتا ہے۔اس کی صحت خراب ہو جاتی ہے اور وہ کام کے قابل نہیں رہتا۔لیکن اگر اسے مناسب موقعہ پر اور مناسب مقدار میں استعمال کیا جاے تو یہ ناجائز گرمی کو روکتا ہے اور غلط جوش کو دور کرتا ہے۔چنانچہ کا ہو اور نتھو ابھی جیسا کہ اظہار لکھتے ہیں۔سرد اور خشک ہیں اور ان کا صحیح استعمال کیا جائے تو یہ ناجائزہ گرمی کو دور کرتے ہیں۔اسی طرح کاس کا فوری کے ساتھ نا درست اور ناجائز گرمی کو دور کیا جائیگا خواب میں کا ہو اور نتھوا سے اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ ہم جماعت کے موجودہ غلط جوش کو کارس کا فوری کے ساتھ دور کریں۔پھر خدا تعالے فرماتا ہے اس کے بعد مومنوں کو زنجبیل کے پیالے پلائے جائیں گے اوران کے ذریعہ ان کے اندر وہ گرمی پیدا ہوگی جو قوت عملیہ پیدا کرنے کا موجب ہوگی۔یہ زنجبیلی پائے ناجائز گرمی اور غلط جوش پیدا کرنے اور جگر کی خرابی اور دیگر ہماریوں کا موجب نہیں ہوں گے بلکہ مومنوں کے اندر قوت علیہ پیدا کریں گے۔پھر جو دوسری رویا ہوئی اس کو اس رڈیا کے ساتھ جب میں نے ملایا تو میں نے سمجھا کہ ان کے