خطبات محمود (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 432

خطبات محمود (جلد 2) — Page 188

۲۴ فرموده در مادری ام و مقام عیدگاه قادیانی آج کی عید قربانی کی عید کہلاتی ہے عربی زبان میں بھی اس کو عید الاضحیہ کہتے ہیں یعنی یہی عقید میں میں قربانیاں کی حیاتی ہیں۔یہ عید ایک قربانی کی یادگار کے طور پر ہے جو آج سے ہزاروں سال پہلے ابو الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کی تھی۔قربانی ایک عجیب لفظ ہے جو کئی ایک متضاد جذبات کا جامع ہے۔عام طور پر متضاد جند یا جمع نہیں ہو کتنے اور جو الفاظ محبت پر دلالت کرتے ہیں وہ ساتھ ہی راحت اور آرام پر بھی دلات کرتے ہیں لیکن تکلیف اور دکھ پر دلالت نہیں کرتے۔اور جو الفاظ تکلیف اور دکھ کے مضوم پر دلالت کرتے ہیں وہ راحت، آرام اور محبت کے مفہوم پر دلالت نہیں کرتے۔مگر قربانی ایک یسا جامع لفظ ہے جو جدائی اور وصال تکلیف اور راحت خوشی اور غم ان سارے ہی مقتضاد جذبات کا جامع اور ان پر مشتمل ہے۔یہ لفظ جس وقت ایک انسان کے قلب میں پیدا ہوتا ہے اور اس وقت اس کے دماغ پر اس کا اثر ہوتا ہے ، وہ ایک ہی وقت میں یہ ساری باتیں محسوس کرتا ہے اور قربانی کا لفظ خود اپنی ذات میں اس کا ثبوت ہوتا ہے بلکہ اُردو میں جو لفظ استعمال ہوتا ہے وہ بھی وہی معنے رکھتا ہے جو توبی زبان کے لفظ کے ہیں۔قربانی قرب پر بھی دلالت کرتی ہے اور ذبح ہونے پر بھی۔ذبح ہو کر یعنی اپنی جان خدا تعالے کے راستہ میں دیگر انسان بظاہر اپنے عزیزوں سے جُدا ہوتا ہے۔مگر قربانی ایسی چیز ہے کہ وہ جدائی میں بھی فعال کے سامان پیدا کر دیتی ہے جس وقت ایک مسلمان سپاہی میدان جنگ میں مرکز بظاہر اپنے پیاروں سے جدا ہو رہا ہوتا ہے حقیقتا وہ اپنے پیاروں کے قریب بھی ہو رہا ہوتا ہے۔کیونکہ سب سے پیارا وجود تو خدا تعالے کی ذات ہے اور جو شخص خدا تعالے کی راہ میں جان دیتا ہے وہ اپنے خدا کے قریب ہو جاتا ہے۔پھر انسان کے جتنے تعزیز اور پیارے دنیا میں ہوتے ہیں ان سے زیادہ عزیز اور پیارے اگلے جہان میں جا چکے ہوتے ہیں۔اگر دنیا میں کسی کا باپ زندہ ہے اور شہادت اس کے اور اس کے باپ کے درمیان جدائی ہو جاتی ہے۔تو اس کے کئی دادے اور پڑداد تے ایسے ہوتے ہیں۔جو سینکڑوں اور ہزاروں سال سے اگلے جہان میں اس کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں۔اگر دنیا میں اس کی والدہ زندہ ہے اور وہ خدا تعالے کی راہ میں جان دے کہ اس سے جُدا ہوتا ہے تو اس کی کئی دادیاں اور نانیاں اس سے محبت کر نیوالی