خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 66 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 66

$1948 66 7 خطبات محمود جو لوگ موت سے نہیں ڈرتے وہ ہمیشہ زندہ رکھے جاتے ہیں (فرموده 20 فروری 1948ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "ہندوستان پر جو مصیبت آئی ہے خصوصاً مسلمانوں پر وہ ایسی نہیں ہے کہ اُس کو کوئی سمجھدار انسان جھٹلا سکے۔ہندوؤں کی حالت مسلمانوں سے الگ ہے۔اول تو ہندو اتنا مارا نہیں گیا جتنا مسلمان مارا گیا ہے۔پھر چونکہ ہندوؤں اور سکھوں میں اتنا اغوا نہیں ہوا جتنا مسلمانوں میں ہوا ہے۔پھر ہندوؤں اور سکھوں کی اتنی جائیداد تباہ نہیں ہوئی جتنی مسلمانوں کی تباہ ہوئی ہے۔ہندوؤں کی جائیداد زیادہ تر روپیہ کی شکل میں تھی جسے وہ نکال کر لے گئے۔سکھوں کی بے شک زمین تھی اور زمینداری کے لحاظ سے اُن کا نقصان بھی ہوا مگر وہ ہندوؤں کا صرف ایک ٹکڑا تھے اور مسلمان بحیثیت مجموعی تباہ ہوئے۔اس لیے غیر مسلموں کا نقصان کم تھا۔پھر مالدار ہونے کی وجہ سے اب وہ مغربی پنجاب میں پھر واپس آرہے ہیں اور اُن کی جائیدادیں انہیں مل رہی ہیں۔مگر مسلمانوں کی جائیدادیں واپس کرنے میں لیت و لعل کیا جارہا ہے اور اُس میں قسم قسم کی رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔قادیان ہی کولو وہاں کے لوگ جانا چاہتے ہیں