خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 446 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 446

خطبات محمود 446 $1948 الک کے سامنے اُس کی اطاعت سے انکار کیا ہو گا۔اس لیے میں استغفار کر رہا ہوں پس بسا اوقات ایسی تکالیف کسی روحانی کمزوری کی وجہ سے بھی ہوتی ہیں۔اس لیے مومن کو استغفار اور تو بہ کرنی چاہیے اور خدا تعالیٰ کے سامنے جھکنا چاہیے۔اُس کی کمزوریاں اس کے لیے کسی تکلیف کا موجب نہ بن بائیں۔میرا یہ مطلب نہیں کہ ایسا ہمیشہ روحانی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔یہ جسمانی طور پر بھی ہوسکتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لڑکے فوت ہو گئے تھے اور لڑکیاں زندہ رہی تھیں اور پھر لڑکیوں کی قریبی اولاد بھی تھوڑی ہی تھی۔ایک لڑکی کی اولاد کے متعلق تو شبہ ہے کہ اس کی اولاد تھی بھی یا نہیں۔یعنی حضرت عثمان کی نسل حضرت زینب سے چلی ہے یا نہیں۔تواریخ میں اس امر کے متعلق شبہ ہے۔قرین قیاس یہی ہے کہ اُن کی اولا د زندہ رہی لیکن وہ ایسی حالت سے گزری جس کے متعلق شبہات پیدا ہو گئے۔ہاں حضرت فاطمہ کی اولا د چلی اور کچھ عرصہ بعد کثرت سے چلی اور اب تو وہ ساری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔اس کا انکار نہ کوئی کر سکتا ہے اور نہ کسی نے کیا ہے۔پس میرا یہ مطلب نہیں کہ ایسا صرف روحانی کمزوریوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔بعض دفعہ حوادث کی وجہ سے بھی ایسا ہو جاتا ہے لیکن پھر بھی مومن کو تو بہ اور انابت الی اللہ سے کام لینا چاہیے،خدا تعالیٰ کے سامنے جھکنا چاہیے اور دعا کرنی چاہیے کہ اگر یہ کسی کوتا ہی اور کمزوری کی وجہ سے ہو رہا ہے تو خدا تعالیٰ اسے دور کرے تا ساتھ ہی ساتھ اس کی کمزوریوں کا ازالہ بھی ہوتا چلا جائے"۔الفضل 25 مارچ 1949 ء ) 1: الصف : 10