خطبات محمود (جلد 29) — Page 399
$1948 399 37 خطبات محمود تحریک جدید کے دور اول کے پندرھویں اور دور دوم کے پانچویں سال کا آغاز (فرمودہ 26 نومبر 1948 ء لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: تحریک جدید کے چودھویں سال کی تحریک پر ایک سال گزر چکا ہے اور اب نیا سال آ گیا ہے جس میں کہ تحریک جدید میں حصہ لینے والوں کے لیے پندرھویں سال کا وعدہ کرنا ہے۔اس لیے ج میں دور اول کے دوستوں کو پندرھویں سال کے وعدوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہے تحریک جدید کے ذمہ ہندوستان سے باہر کی تبلیغ کے سارے کام ہیں اور مبلغین کی تیاری اور واقفین کی تیاری کا کام بھی اس کے ذمہ ہے۔اس کے علاوہ بعض اور کام جوصدر انجمن احمدیہ کو کرنے چاہیں تھے لیکن اس نے نہیں کیے یاوہ ان کی طرف توجہ نہیں کر سکی وہ بھی اسی کے ماتحت آگئے ہیں۔مثلاً سائنٹیفک ریسرچ ، صنعت و حرفت کا محکمہ ہے ، تجارت کا محکمہ ہے اور ان کے ذریعہ گو بہت آہستہ آہستہ مگر کچھ نہ کچھ ترقی کی صورت پیدا ہورہی ہے۔اسی طرح تحریک جدید کے ذریعہ بیرونجات کے مشن خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت ترقی کر چکے ہیں، بہت سی نئی جگہوں میں تبلیغ کا