خطبات محمود (جلد 29) — Page 87
$1948 87 خطبات محمود اسی طرح اگر کسی احمدی نے وہاں مکان بنایا تو اس لیے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ابھی قادیان کے متعلق خبر دی تھی۔پس جب کوئی شخص وہاں مکان بناتا ہے تو اُس کے مذہبی احساسات اُس کے ساتھ وابستہ ہوتے ہیں اور وہ ایک پیشگوئی کی صداقت کے لیے وہاں رہائش اختیار کرتا ہے۔اس کے بعد خواہ وہ دکان ہے یا مکان یا کوئی اور چیز جب اُس پر کوئی اور شخص قبضہ کرتا ہے تو اُن جذبات کو ٹھیس لگتی ہے جن جذبات کی وجہ سے قادیان کی آبادی بڑھی تھی اور جن جذبات کی وجہ سے وہاں مکانات بنائے گئے تھے۔جب میں لاہور میں آیا تو چونکہ ہمیں کالج اور دوسری ضروریات کے لیے جگہ کی تلاش تھی حکومت پنجاب کے بعض افسروں نے یہ تجویز کیا اور بعض لوگ متواتر اس غرض کے لیے مجھے ملے کہ ہم نکا نہ لے لیں اور اُس پر قبضہ کر لیں۔جب بھی ہم اپنی ضروریات اُن کے سامنے رکھتے وہ زور دیتے کہ ہم نکا نہ آپ کو دے دیتے ہیں۔لیکن میں نے ہمیشہ اس سے انکار کیا اور کہا کہ جو قانون ہم اپنے جذبات کے متعلق ضروری سمجھتے ہیں اُس قانون کے ماتحت ہم دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں۔چونکہ ننکانہ سکھوں کی ایک مذہبی جگہ ہے اس لیے ہم اُس پر قبضہ کر کے دوسروں پر یہ اثر ڈالنا نہیں چاہتے کہ ہم بھی ضرورت کے موقع پر دوسروں کے مذہبی مقامات پر قبضہ کر لینا جائز سمجھتے ہیں۔ہمیں کہا گیا کہ یہ مکانات خالی ہیں اور بہر حال کسی نے لینے ہیں آپ ہی لے لیں۔ہم نے کہا کوئی لے لے۔سوال تو ہمارے جذبات کا ہے۔کسی دوسرے شخص کے اگر وہ جذبات نہیں جو ہمارے ہیں یا ایسے مقامات پر قبضہ کر لینا کوئی شخص جائز سمجھتا ہے تو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ چونکہ فلاں شخص کے جذبات کے لحاظ سے یہ کوئی بُری بات نہیں یا چونکہ ایسے مقامات پر قبضہ کر لینا اور لوگ جائز سمجھتے ہیں اس لیے آپ بھی قبضہ کر لیں۔اُن کا معاملہ اُن کی ذات سے تعلق رکھتا ہے ہم سے یہ مطالبہ نہیں کیا جاسکتا کہ ہم بھی اس معاملہ میں وہی کچھ کریں جو اور لوگ کرتے ہیں۔دوسرے ہم یہ ضروری نہیں سمجھتے کہ عبادت گاہ ہی ہو تو اُس پر قبضہ کر لینے سے جذبات کو ٹھیس لگتی ہے بلکہ عبادت گاہ کے بغیر بھی ایسی چیزیں ہیں جن کے چھینے جانے یا جن پر دوسرے مذاہب کے قبضہ کر لینے سے جذبات کو ٹھیس لگتی ہے۔اس نقطہ نگاہ کے ماتحت قطع نظر اس سے کہ اُس کا نام صرف مندر تھا چونکہ وہ ایک ہندو کی عمارت ہے اور یہ عمارت مذہبی مجلسوں اور مذہبی انجمنوں کے انعقاد