خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 440 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 440

$1948 440 41 خطبات محمود حضرت مسیح موعود علیہ السلام دلائل سے اسلام کو غالب کرنے کے لیے مبعوث ہوئے ہیں فرموده 24 دسمبر 1948ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلے چند دنوں سے بعض دوستوں کی طرف سے ایک سوال ہوتا رہا ہے اور میں ایک حد تک اُس سوال کو ٹلانے کی کوشش کرتا رہا ہوں مگر اب چونکہ وہ سوال مختلف لوگوں کی طرف سے اور مختلف جگہوں سے لکھا گیا ہے اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ اس کے متعلق مجھے چند باتیں کہہ دینی چاہیں۔جہاں تک میرے گلے کا سوال ہے مجھے ابھی تک کھانسی کی تکلیف جاری ہے۔اگر چہ پہلے کی نسبت اس ہفتہ آرام رہا ہے لیکن ابھی تک ایسا آرام نہیں آیا کہ گلے پر زیادہ دباؤ ڈالا جا سکے لیکن یہ بات ایسی نہیں کہ اس تکلیف کی وجہ سے میں اسے بیان نہ کروں۔مصلیبیا میں اس کی زیادہ تشریح بھی نہیں کرنا چاہتا بلکہ صرف اُس حد تک بیان کروں گا کہ جو جانتے ہیں وہ جان جائیں اور جو لوگ نہیں جانتے اُن کے لیے یہ بات زیادہ پریشانی کا موجب نہ ہو۔کچھ عرصہ سے شہر کراچی جماعت کے لیے فتنہ کا موجب بنا ہوا ہے۔بعض لوگ کراچی میں