خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 387 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 387

$1948 387 خطبات محمود بھی اگر اُس میں بعض کمزوریاں ہوں تو وہ جماعتی خرابی نہیں کہلا سکتی۔جماعتی خرابی کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ جماعت بحیثیت جماعت گر جائے اور وہ خدا تعالیٰ کی مدد اور اُس کی نصرت کو کھو بیٹے اور آدم علیہ السلام مانہ سے لے کر اب تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کوئی جماعت اپنے مقصد کو پورا کرنے سے پہلے بحیثیت جماعت بگڑ جائے اور وہ اللہ تعالیٰ کی نصرت کو کھو بیٹے۔یہ زمانہ ابھی وہی چل رہا ہے جس میں وہ پیشگوئیاں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اسلام اور احمد بیت کی ترقی کے متعلق کی ہیں ابھی پوری نہیں ہوئیں۔اور جب تک وہ پیشگوئیاں پوری نہیں ہوتیں یہ جماعت بحیثیت جماعت خدا تعالیٰ کا آلہ کار ہے اور کبھی کوئی فن کا راپنے آلہ میں خرابی پیدا ہونے پر اُسے توڑا نہیں کرتا بلکہ اس کی خرابی کی اصلاح کی کوشش کرتا ہے۔ہاں جب وہ اپنے مقصد کو پورا کرلے تو پھر بے شک وہ اُسے توڑ پھوڑ بھی دیتا ہے۔ایک درزی اپنے استعمال کے لیے قیچی مول لیتا ہے تو جب تک وہ اسے استعمال کرنا چاہے وہ اسے خراب نہیں ہونے دیتا۔بلکہ اگر کوئی خرابی اُس میں پیدا ہو تو وہ اُس کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ہاں جب وہ قینچی اُس کے لیے آلہ کار نہیں رہتی تو پھر بے شک وہ اسے پھینک دیتا ہے۔اسی طرح ایک قصاب اپنی ضروریات کے لیے چھری مول لیتا ہے جب تک چھری اُس کا آلہ کار رہتی ہے، جب تک وہ اس چھری سے بکرے ذبح کرنا چاہتا ہے اُس وقت تک وہ اسے خراب نہیں ہونے دیتا۔ہاں جب اس کا اپنا ارادہ یہ ہو کہ اب میں بکرے ذبح نہیں کروں گا تو پھر بے شک وہ اُسے پھینک دیتا ہے۔بہر حال جس مقصد کے لیے کوئی چیز لی جاتی ہے اس مقصد کے پورا ہونے سے پہلے اُس چیز کو ضائع نہیں کیا جاتا۔خدا تعالیٰ بھی جب کسی جماعت کو ایک خاص مقصد کے قیام کے لیے منتخب فرماتا ہے تو وہ اُس جماعت کو بحیثیت جماعت اس وقت تک خراب نہیں ہونے دیتا جب تک وہ اپنے مقصد کو پورا نہیں کر لیتی۔جب وہ اپنے مقصد کو پورا کر لیتی ہے تو اس کے بعد اس میں تنزل کے آثار بھی پیدا ہو سکتے ہیں لیکن اُس سے پہلے نہیں۔پس یہ مجنونانہ بات ہے کہ جماعت احمدیہ کے متعلق یہ خیال کیا جائے کہ جبکہ ابھی اس نے اپنے مقصد کو پورا ہی نہیں کیا اس میں نَعُوذُ بِالله تنزل اور خرابی کے آثار پیدا ہو گئے ہیں جو شخص یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اپنی عقل کی وجہ سے یا کسی خفیہ سازش اور تدبیر کی وجہ سے یا کسی منصوبہ کی وجہ سے یاکسی اور طاقت کی وجہ سے ایک مامور کی جماعت کو بگاڑ سکتا ہے یا اُس میں ایسا فتنہ پیدا کر سکتا ہے