خطبات محمود (جلد 29) — Page 370
$1948 370 35 خطبات محمود خدا تعالیٰ نے احمدیت کا جو بیج بویا ہے وہ بڑھے گا اور پھلے گا دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی ایک منافق کے اعتراضات کا جواب فرموده 5 نومبر 1948ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے گزشتہ جمعہ دوستوں کو نماز کی طرف توجہ دلائی تھی لیکن الہی سنت کے ماتحت مسلمانوں کے دو گروہ ہیں ایک آدم اور دوسرا ابلیس۔ابلیس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس نے فرشتوں کے ساتھ سجدہ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔اب اس زمانہ میں وہ دونوں گروہ الگ الگ نہیں ہیں بلکہ ایک ہیں۔جماعت کا کوئی حصہ ایسا ہوتا ہے جو حضرت آدم علیہ السلام کا نمائندہ ہوتا ہے اور کوئی حصہ ایسا ہوتا ہے جو ابلیس کا نمائندہ ہوتا ہے۔آدم کے نمائندے تو جب ذکر الہی کی تحریک سنتے ہیں وہ فورا فرشتوں کی اقتدا کرتے ہوئے سجدہ میں گر جاتے ہیں۔اگر وہ پہلے سے ہی سجدہ کر رہے ہوتے ہیں تو اس میں اور بھی ترقی کر جاتے ہیں اور اگر وہ پہلے کسی قسم کی کوتاہی کے مرتکب ہوتے ہیں تو اس تحریک کے بعد اپنی اصلاح کر لیتے ہیں اور اس کوتاہی اور غفلت کا ازالہ کر دیتے ہیں۔لیکن ابلیس کی اولاد بجائے اس کے کہ وہ اپنی اصلاح کرے وہ مقابلہ کے لیے تیار ہو جاتی ہے۔وہ کہتی ہے ہم بھی