خطبات محمود (جلد 29) — Page 332
$1948 332 32 خطبات محمود دین کی خدمت کرنے والا اور خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنا روپیہ خرچ کرنے والا کبھی گھاٹے میں نہیں رہتا جماعت احمد یہ لا ہور کو دوسری بیت الذکر بنانے کی طرف فوری توجہ کرنی چاہیئے۔(فرموده 15 اکتوبر 1948ء بمقام لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں آیا تو اس ارادہ کے ساتھ تھا کہ اس مضمون کو بیان کروں جسے میں نے ایک گزشتہ جمعہ میں شروع کیا تھا اور جس کے لیے میں نے قرآن کریم کی بعض آیات سے بھی استدلال کیا تھا لیکن یہاں آنے کے بعد میری رائے بدل گئی اور میں نے سمجھا کہ میں سر دست جماعت احمد یہ لا ہور کو پھر اس امر کی طرف توجہ دلا دوں جس کی طرف میں ایک دفعہ پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں کہ جماعت کو ایک دوسری مسجد بنانے کی طرف فوراً توجہ کرنی چاہیے۔پچھلے جمعہ میں تو بوجہ بیماری کے نہیں آسکا اس لیے میں نہیں کہہ سکتا کہ اس جمعہ میں کتنے لوگ آئے ہوئے تھے لیکن اس جمعہ میں مجھے نظر آتا ہے کہ جتنا آدمی وہاں ( رتن باغ) میں ہوا کرتا تھا اتنا آدمی یہاں نہیں۔اس وقت سب لوگ صفوں ہی میں بیٹھے ہوئے ہیں سمٹ کر قریب قریب بیٹھے ہوئے نہیں۔جب میں منبر پر بیٹھا ہوا تھا تو میرا خیال تھا کہ لوگ سمٹ کر قریب قریب بیٹھے ہوئے ہیں اور نماز