خطبات محمود (جلد 29) — Page 21
$1948 21 3 خطبات محمود یہ زمانہ ہماری جماعت کے لیے خاص قربانیوں کا زمانہ ہے (فرمودہ 16 جنوری 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " گزشتہ سفر میں شاید ہوا لگ جانے کی وجہ سے میری طبیعت کل سے زیادہ خراب ہے۔اسی لیے کل میں نمازوں میں بھی نہ آسکا۔آج صبح طبیعت اچھی تھی لیکن اس وقت پھر حرارت کی وجہ سے تکلیف ہو رہی ہے۔اس لیے آج میں جمعہ اور عصر کی نمازیں بھی جمع کر کے پڑھاؤں گا اور خطبہ بھی طبعا مختصر ہی دے سکتا ہوں۔دنیا میں ایک قانونِ قدرت ہے جو اُس کے ہر شعبہ میں کام کرتا ہوا ہمیں نظر آتا ہے۔وہ قانونِ قدرت یہ ہے کہ ہر چیز کے متعلق ایک زمانہ اُس کے بونے کا ہوتا ہے اور ایک زمانہ اُس کے کاٹنے کا ہوتا ہے۔یہ ایک ایسا قانون قدرت ہے جو دنیا کی ہر چیز میں ہمیں کارفرما نظر آتا ہے۔درخت ہیں تو اُن کے لیے بھی سال میں ایک زمانہ بونے کا ہوتا ہے تو دوسرا کاٹنے کا۔فصلیں ہیں تو اُن کے لیے بھی سال میں ایک بونے کا زمانہ آتا ہے اور دوسرا کاٹنے کا۔اسی طرح انسانوں کی حالت ہے۔