خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 17 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 17

$1948 17 خطبات محمود انسان زبان تک، حساب تک، جغرافیہ تک اور تاریخ تک نہیں پہنچ سکتا۔اسی طرح گو خدا کوئی مادی چیز نہیں مگر اُس تک پہنچنے کے لیے ایک راستہ مقرر ہے۔اور جس طرح خدا غیر مادی ہے اسی طرح وہ راستہ بھی غیر مادی ہے۔اور ظاہر ہے کہ وہ راستہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی صفات پر غور کیا جائے اور اُن کو سمجھ کر اپنے اندر جذب کیا جائے۔دنیا کی ہر چیز دوسری چیز کے مشابہ ہو کر ہی اُس تک پہنچ سکتی اور اُس سے پیوست ہوسکتی ہے۔جو چیز دوسری چیز کے مشابہ نہ ہو وہ اس سے پیوست نہیں ہو سکتی۔تم لکڑی کے ساتھ لو ہے اور چمڑے کو تو پیوست کر سکتے ہو کیونکہ ان میں مشابہت پائی جاتی ہے مگر تم لکڑی کے ساتھ ہوا یا پانی کو پیوست نہیں کر سکتے۔اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کی جنس مختلف ہے۔لو ہے، لکڑی اور چمڑے کی بناوٹ تو مختلف ہے مگر یہ چیزیں آپس میں متشارک ہیں اور گو وہ ایک جنس کی نہیں ہیں مگر ان کی تی حقیقت مشترک ہے۔پس دو چیزوں کے اتصال کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اُن کی آپس میں مشارکت ہو۔اور جو چیزیں مادی نہیں بلکہ روحانی ہوتی ہیں اُن کی مشارکت بھی روحانی ہی ہوتی ہے۔پس خدا سے ملنے کے لیے ضروری ہے کہ اُس کے ساتھ روحانی مشارکت ہو اور وہ مشارکت یہی ہے کہ انسان اپنے اندر الہی صفات پیدا کرے۔جب کوئی شخص اپنے اندر اللہ تعالیٰ کی صفات پیدا کر لیتا ہے اور اُس کی محبت کو اپنے اندر جذب کر لیتا ہے تو وہ اپنے اندر الوہیت کا رنگ پیدا کر لیتا ہے۔اور جب اُس کے اندر الوہیت کا رنگ آجائے تو اُس کا خدا سے اتصال اُسی طرح ممکن ہو جاتا ہے جیسے لکڑی کا لوہے سے۔اور گو وہ خدا نہیں بن جاتا مگر وہ خدا نما ضرور ہو جاتا ہے۔لکڑی لو ہا نہیں بن سکتی اور لوہا لکڑی نہیں بن سکتا۔مگر وہ آپس میں جُڑنے کے قابل ہوتے ہیں۔ہوا اور لکڑی یا پانی اور لوہا کبھی ایک نہیں ہو سکتے کیونکہ ان میں مشارکت نہیں پائی جاتی۔پس خدا کے اتصال کے لیے اور اُس کے قرب کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ انسان اپنے اندر صفات الہیہ پیدا کرے اور اُس کی محبت کو اپنے اندر اتنا جذب کرے کہ وہ خدا کی طرف کھینچنے لگ جائے۔جس طرح مقناطیس لوہے کو کھینچتا ہے اسی طرح محبت الہی اسے خدا کی طرف کھینچنے لگ جائے گی۔مگر محبت الہی اور صفات الہیہ کے پیدا کرنے کا بہترین طریق اسلام کے دعوے کے مطابق نماز ہے۔یہ کوئی منطقی مسئلہ نہیں جس کو ہم منطق سے ثابت کر سکتے ہوں اور نہ ہی یہ کوئی فلسفیانہ مسئلہ ہے کہ ہم اس کو فلسفہ سے ثابت کریں۔ہم اسلام اور قرآن کو مانتے ہیں اور اسلام اور قرآن ہی ہمیں بتاتے ہیں کہ خدا کے ملنے کا بہترین ذریعہ نماز ہے۔اگر ہمیں 1