خطبات محمود (جلد 29) — Page 136
$1948 136 15 خطبات محمود ابتلاؤں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا الہی خبریں بتاتی ہیں کہ ابھی اور مصائب آنے والے ہیں (فرموده 23 را پریل 1948ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " گزشتہ جمعہ کے موقع پر میں نے نظارت تعلیم وتربیت کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس بات کا انتظام کرے کہ آئندہ جمعہ سے سائبان کافی لگے ہوئے ہوں تا کہ لوگوں کو دھوپ میں نہ بیٹھنا پڑے۔اُسی دن شام کے قریب نائب ناظر صاحب کی طرف سے مجھے رپورٹ ملی کہ آئندہ جمعہ میں ایک احمدی بھی دھوپ میں بیٹھا ہوا نہیں ہو گا لیکن اس وقت مجھے سینکڑوں آدمی باہر بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔نہ معلوم میری نظر کا قصور ہے یا ناظر صاحب کے نزدیک جو باہر بیٹھے ہیں وہ احمدی نہیں یا کوئی اور وجہ ہے۔بہر حال جتنی شان کے ساتھ اور جس قدر جلدی وعدہ کیا گیا تھا اسی شان کے ساتھ عدم ایفاء کا بھی نمونہ دکھایا گیا ہے۔مومن کو اول تو ہوشیار ہونا چاہیے اور جو فرض اُس کے ذمہ لگایا گیا ہو اُسے ادا کرنا چاہیے۔پھر کم سے کم ایمان کی علامت جس سے اتر کر پھر نفاق ہی رہ جاتا ہے یہ ہے کہ جو نہیں کرنا اُس کے متعلق انسان کہہ دے کہ میں نے نہیں کرنا۔اس میں کوئی شبہ نہیں وہ مجھے اور خط لکھ دیں