خطبات محمود (جلد 29) — Page 122
$1948 122 13 خطبات محمود ہماری ترقی دنیوی اسباب سے نہیں بلکہ روحانی اسباب سے ہوگی فرموده 9 را پریل 1948 ء بمقام پشاور ) غیر مطبوعه تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: "میں نے آج سے دس سال پہلے رویا میں دیکھا تھا کہ میں پشاور آیا ہوں اور جس گاڑی میں میں سوار ہوں وہ شہر کے اندر آ گئی ہے۔جب گاڑی سٹیشن پر آکر ٹھہری اور میں گاڑی سے اترا تو میں نے دیکھا کہ ایک گلی اُس جگہ سے ایک طرف کو جاتی ہے۔وہاں مولوی غلام حسن صاحب مرحوم کھڑے ہیں اور شاید دلاور خاں صاحب یا کوئی اور دوست بھی آپ کے ساتھ میرے استقبال کے لیے موجود ہیں۔جس وقت سے میں نے یہ رویا دیکھا تھا اُس وقت سے ہی میرا ارادہ تھا کہ میں پشاور آؤں۔اس سے پہلے 1906ء میں میں پشاور آیا تھا۔اُس وقت میں بچہ تھا اور اُس وقت کی کوئی بات بھی مجھے یاد نہیں۔مجھے یہ بھی یاد نہیں کہ اُس وقت شہر کی کیا حالت تھی۔اُس وقت کی یادداشت دھندلی سی ہوگئی ہے اور اُس وقت کی کوئی بھی بات مجھے یاد نہیں سوائے ایک مکان کے کہ جس میں ہم ٹھہرے تھے۔اس مکان کا نقشہ