خطبات محمود (جلد 29) — Page 437
$1948 437 خطبات محمود گئی تھی۔میں نے حافظ صاحب کو آواز دی اور جھنجھوڑ ا مگر وہ نہ بولے اور ان کے خراٹوں کی آواز برابر آ رہی تھی۔مجھ پر یہی اثر تھا کہ وہ مجھ سے مذاق کر رہے ہیں۔آخر میں بھی سو گیا۔صبح اٹھ کر میں نے ان سے بات کی۔انہوں نے کہا مجھے تو کچھ پتہ نہیں۔میں تو سو گیا تھا۔پس بے شک بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے ہے لیکن اکثر لوگ ایسے ہیں جو دس دس پندرہ پندرہ منٹ تک لیٹے رہتے ہیں پھر کہیں جا کر نیند آتی ہے۔پہلے غنودگی سی آتی ہے پھر حرکت میں سستی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے اور پھر جیسے پانی میں کوئی چیز غائب ہو جاتی ہے نیند آجاتی ہے۔اگر فارغ وقت کو دعاؤں میں لگا دیا جائے تو قومی ترقی اور اپنے کاموں کی اصلاح کے لیے دعا کی عادت پیدا ہو جائے گی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ عشاء کی نماز کے بعد کوئی بات نہیں کرنی چاہیے۔6 اس میں یہی حکمت تھی کہ آخر یہ وقت کہیں تو صرف کیا جائے گا۔اگر اُس وقت میں ذکر الہی کیا جائے تو یہی وقت انسان کی روحانی ترقیات کا موجب بن جائے گا۔پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جو کام ہمارے سپرد کیے گئے ہیں وہ اتنے وسیع ہیں کہ بظاہر وہ ناممکن نظر آتے ہیں اور ہم بھی سمجھتے ہیں کہ یہ ناممکن ہیں۔اگر ہم اپنی انتہائی کوشش اور جدو جہد بھی کر لیں، اگر ہم ہرقسم کی قربانیاں بھی کر لیں تب بھی ہمارے کام ادھورے اور نامکمل رہ جاتے ہیں اور جب تک ہمارے کام مکمل نہیں ہو جاتے ہم فتح نہیں پاسکتے۔اس لیے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مدد آئے اور خدا تعالیٰ کی مدد کو لانے کے اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر عمل کرنا ضروری ہے۔اگر ہم اپنی پوری جد و جہد خرچ کریں اور ساری کی ساری قوت لگا دیں پھر بھی وہ کام نہیں چلے گا۔اگر کام چل جاتا تو خدا تعالیٰ اِيَّاكَ نَعْبُدُ کے ساتھ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ نہ فرماتا۔اس میں یہی نصیحت ہے کہ تم پوری پوری جدو جہد کرو لیکن اس پر تو کل نہ کر بیٹھو۔بے شک تم کوشش اور جد و جہد کرتے ہو تو پوری کرتے ہو، تم جو قربانی کر سکتے ہو پورے زور کے ساتھ کرتے ہو، تم چندوں میں خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہو تم روزوں کے پابند ہو، تم زکوۃ پوری دیتے ہو، تم حاجتمندوں کی مدد کرتے ہو، تم خدمت خلق کرتے ہو لیکن پھر بھی اگر کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو خدا تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔اگر اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر تم پوری طرح عمل نہیں کرتے تو یہ کامل عبودیت نہیں کامل عبودیت اُس وقت ہی حاصل ہوتی۔جب اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ پر بھی عمل کیا جائے۔ہے