خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 375 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 375

$1948 375 خطبات محمود یک بیوی نے گلاس میں پانی پیا۔آپ نے وہ گلاس اٹھا کر اُسی جگہ منہ رکھ کر پانی پیا جہاں منہ رکھ کر بیوی نے پانی پیا تھا۔5 کیا ایسا کرنے سے کوئی رتبہ مل جاتا ہے یا کسی قسم کا کوئی دنیاوی انعام مل جاتا ہے؟ یہ صرف محبت کا اظہار ہوتا ہے جو آپ نے اس لیے کیا تا اُس کا دل خوش ہو جائے کہ آپ اس سے محبت کرتے ہیں۔پھر اُس شخص نے لکھا ہے کہ تم اپنی باتوں سے باز آ جاؤ۔ورنہ ہم تمہارا مقابلہ کریں گے اور ایسا مقابلہ کریں گے کہ تم جان لو گے کہ مقابلہ کیا ہوتا ہے۔میں اُس احمق سے کہتا ہوں کہ یہ تو ایک چھوٹا سا شہر ہے ہم نے تو ساری دنیا کا مقابلہ کر کے اُسے شکست دینی ہے۔اور پھر یہاں کی جماعت بھی تو شہر کی آبادی کا سینکڑواں حصہ بھی نہیں۔یہاں کی ساری جماعت عورتوں اور بچوں کو ملا کر تین چار ہزار ہے اور لاہور کی آبادی آجکل سترہ لاکھ ہے۔پھر لاہور تو الگ رہا ہم نے ساری دنیا کا مقابلہ کر کے اسے شکست دینی ہے صرف لاہور سے ہی ہم نے مقابلہ نہیں کرنا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ لاہور میں اچھے بھی ہوں گے اور بُرے بھی ہوں گے اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بھی فرمایا کہ وسوسہ نہیں رہے گا نظیف مٹی رہ جائے گی۔6 اگر کچھ آدمی اس شخص کے ساتھ ہیں تو میرے کہنے کی بات نہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پہلے ہی بتایا ہوا ہے کہ ایسے لوگ مٹ جائیں گے۔پھر اگر اس شخص میں شرافت ہوتی تو وہ چٹھی پر نام لکھتا کہ میں فلاں ہوں۔آخر ہم اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں۔ہم غیر احمدیوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ، اُن کے جنازے نہیں پڑھتے ، انہیں لڑکیاں نہیں دیتے۔وہ چڑتے ہیں مگر ہم نے اپنے آپ کو اُن سے چھپایا تو نہیں۔ہم ایسا تو نہیں کرتے کہ اشتہار دے دیں کہ بعض لوگ غیر احمدیوں کو لڑکیاں دیتے ہیں اور بعض نہیں دیتے۔بعض احمدی غیر احمدیوں کے پیچھے نمازیں پڑھتے ہیں اور بعض نہیں پڑھتے۔ہم تو دھڑتے سے لکھتے ہیں۔اگر وہ ان شخص شرافت کی ابتدائی منزل پر بھی ہوتا تو وہ دلیری سے لکھتا کہ میں فلاں ہوں اور تمہیں خلیفہ نہیں ہے سمجھتا۔پھر جس شخص کے متعلق وہ کہتا ہے کہ ہم اسے شکست دے دیں گے ایسے آدمی کے سامنے اُسے اپنا نام ظاہر کر دینے میں کیا حرج تھا؟ دراصل یہ علامت ہے منافق کی۔ہمارے پاس بادشاہت تو نہیں ہے۔وہ کہتا ہے لاہور کی جماعت میرے ساتھ ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ انہیں کامیابی ہو جائے گی تو پھر اتنی بہادر جماعت کے ہوتے ہوئے اُسے ڈرکس بات کا ہے؟ جہاں مجھے اس بات سے افسوس ہوا ہے وہاں مجھے خوشی بھی ہوئی ہے۔اس کی وجہ یہ ہوئی کہ