خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 295

$1948 295 29 29 خطبات محمود بڑائی وہی ہے جو خدمت دین کی وجہ سے حاصل ہوتی ہے کوئی دنیوی بڑائی ہماری جماعت میں بڑائی نہیں (فرموده 17 ستمبر 1948 ء رتن باغ لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " جس طرح انسانی جسم میں تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد زائد فضلے جمع ہو جاتے ہیں جو کبھی قبض کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں اور کبھی اسہال کی صورت اختیار کر لیتے ہیں۔یا مکانوں اور چھتوں پر پانی کے نکاس کے راستے خراب ہو کر پانی جمع ہو جاتا اور چھتوں میں موریاں ہونے لگتی ہیں۔اسی طرح جماعتوں پر بھی مختلف اوقات میں ایسے حالات وارد ہوتے رہتے ہیں۔اور جس طرح ایک زندہ انسان جسم کی کسی ایک کل کے درست ہونے سے اپنے تمام کام آپ ہی آپ نہیں چلا سکتا بلکہ صبح و شام اس کی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔اسی طرح قوموں کے اخلاق بھی آپ ہی آپ درست نہیں ہو جاتے بلکہ صبح و شام ان کی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ فرد جس کی حیثیت قوم کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں اس کی زندگی کے لیے تو ضروری سمجھا جاتا ہے کہ صبح و شام نگرانی ہو، روزانہ اس بات کو دیکھا جاتا ہے کہ آج صبح کیا پکائیں اور شام کو کیا پکائیں، گرمی ہے تو باہر سوئیں یا سردی۔