خطبات محمود (جلد 29) — Page 196
$1948 196 (20) خطبات محمود اگر موجودہ حالات ہم کو بیدار نہیں کر سکے تو کونسی چیز ہمیں بیدار کرے گی (فرمودہ 18 جون 1948ء بمقام ناصر آبادسندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں نے پچھلے سفر پر بھی جماعت کو اس بات کی طرف توجہ دلائی تھی کہ ہماری زمینداریاں ملک کے کنارہ پر واقع ہیں اور ملکی حالات روز بروز زیادہ خراب ہورہے ہیں۔اس لیے ہمارے کارکنوں کو پوری طرح تیار ہو جانا چاہیے تا ان حالات کا مقابلہ کیا جاسکے۔کم از کم بندوق کا چلانا ہر شخص کو سکھایا جائے مگر اس طرف کوئی توجہ نہیں کی گئی اور کسی قسم کی تیاری نہیں کی گئی۔نہ تو بندوق چلانے کی کوئی ٹریننگ دی گئی ہے اور نہ ہی بندوقوں کا کوئی انتظام کیا گیا ہے۔اگر فی سٹیٹ ایک ایک بندوق بھی ہوتی تو ہفتہ میں دو دفعہ تمام لوگوں کو اکٹھا کر کے ٹریننگ دی جا سکتی تھی۔اگر اس طرف تھوڑی سی بھی توجہ دی جاتی تو اب تک کافی آدمی تیار کیے جاسکتے تھے۔لیکن اِس وقت ہمارے پاس سو میں سے دس آدمی بھی ٹرینڈ نہیں۔اگر ہم سو میں سے دس آدمی کو بھی ٹرینڈ کر لیتے تو وہ دس آدمی دوسرے نوے آدمیوں کو تیار کر