خطبات محمود (جلد 29) — Page 85
$1948 85 9 خطبات محمود خدا تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا کو اختیار کرنا ہمارا سب سے پہلا اور اہم فرض ہے (فرمودہ 12 مارچ 1948ء بمقام کراچی) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " مجھے رات سے در دنقرس کا دورہ شروع ہے جس کی وجہ سے میں زیادہ دیر تک کھڑا نہیں ہوسکتا۔پھر اس لیے بھی مجھے احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے کہ یہاں اتوار کے دن میرا الیکچر مقرر ہے۔گواس کے متعلق تفصیلی اطلاع مجھے کارکنان کی طرف سے ابھی تک نہیں ملی لیکن بہر حال وہاں بھی کھڑے ہو کر بولنا پڑا تو پاؤں پر بوجھ پڑے گا۔اس لیے میں خطبہ نہایت اختصار کے ساتھ پڑھاؤں گا۔نماز میں بھی اگر خطبہ کی تکلیف کی وجہ سے مجھے ڈر محسوس ہوا کہ میں کھڑا نہیں ہوسکتا تو ممکن ہے نماز کا کوئی حصہ میں بیٹھ کر پڑھا دوں۔یہ میں اس لیے بتا رہا ہوں کہ جب میں بیٹھ کر نماز پڑھانے لگتا ہوں تو بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ بُھول چوک ہو گئی ہے اور وہ سُبحَانَ اللهِ سُبْحَانَ اللهِ کہنے لگ جاتے ہیں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریق عمل سے یہ بات ثابت ہے کہ امام بیٹھ کر بھی نماز پڑھا سکتا ہے۔ابتدا میں جب نماز فرض ہوئی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بیٹھ کر نماز پڑھانے