خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 439 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 439

$1948 439 خطبات محمود کرتے ہو کہ خدا تعالیٰ تمہاری اس کمزوری کو دور کر دے اور تمہارے اندر اس کمزوری کا احساس پایا جاتا ہے تو خدا تعالیٰ تمہاری کمزوری کو دور کر دے گا اور تم خود بھی نمازوں میں پابندی اختیار کرو گے۔بہر حال اللہ تعالیٰ کی مدد اُس وقت ہی آئے گی جب تم خود بھی اپنے اندر تغیر پیدا کرو۔اگر تمہارے اندر جوش اور اخلاص ہے اور پھر تم دعا کرتے ہو تو تم کامیاب ہو جاؤ گے ورنہ کامیابی تمہیں حاصل نہیں ہو سکتی۔پس ضرورت اس بات کی ہے کہ تم اپنے اندر جوشِ اخلاص اور دعا پر یقین پیدا کرو۔میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں خصوصاً نو جوانوں کو کہ وہ اپنے اندر دعا کرنے کی عادت پیدا کریں۔پرانے لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا زمانہ دیکھا ہے اور اُن کے اندر دعا کرنے کی عادت پائی جاتی ہے۔اب نوجوانوں کو بھی اپنے اندر یہ عادت پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔خدا تعالیٰ کے سامنے رونے ، گریہ وزاری کرنے اور فریاد کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔اگر وہ پورے اخلاص ، یقین اور جوش کے ساتھ ایسا کریں گے تو خدا تعالیٰ کی مدد آئے گی جو اُن کی حالت کو بھی درست کر دے گی اور کامیابی کے رستے بھی اُن کے لیے کھول دے گی"۔( الفضل 24 دسمبر 1948ء) :1 : عبدالمجید : عثمانی بادشاہ۔سلطان محمود ثانی کا بیٹا۔پیدائش 25 / اپریل 1823ء۔وفات 25 جون 1861 ء۔یکم جولائی 1839 ء کو اپنے والد کی مسند پر بیٹھا۔2: الفاتحة: 5 3 : سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 297 مطبع مصر 1936 ء ( مفہوما ) 4 : الحکم 24 دسمبر 1900ء زیر عنوان ” حضرت اقدس کی باتیں 5 صحیح مسلم كتاب الصلوۃ باب القراءة في العشاء بخاری کتاب مواقيت الصلوة باب ما يكره من السمر بعد العشاء