خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 385 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 385

1948ء 385 (36) خطبات محمود اگر ہم خدائی جماعت ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں تباہ نہیں کر سکتی (فرموده 19 نومبر 1948ء بمقام لاہور ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " گزشتہ جمعہ میں میں نہیں آسکا کیونکہ اُس سے پہلے جمعہ کے بعد ہفتہ کے دن سے مجھے شدید کھانسی شروع ہو گئی۔ ایسی شدید کہ میرے لیے چند الفاظ بھی بلند آواز سے بولنا مشکل ہو گیا ۔اب بھی مجھے کھانسی کی تکلیف ہے۔ صبح اور شام بہت زیادہ ہو جاتی ہے اور ظہر کے وقت سے مجھے حرارت شروع ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے میں مغرب اور عشا کی نمازوں میں نہیں آ سکتا۔ ظہر اور عصر کی نمازوں میں میں آ جاتا ہوں کیونکہ ان میں بالجہر قراءت نہیں ہوتی ۔ بہر حال چونکہ اب کچھ کمی کے آثار میں آجاتا میں ۔ شروع ہیں اس لیے میں جمعہ پڑھانے کے لیے آگیا ہوں۔ میں نے گزشتہ جمعہ سے پہلے جمعہ میں ایک خط کا ذکر کیا تھا جو مجھے ایک شخص کی طرف سے ملا۔ میری غرض اُس خط کا ذکر کرنے سے یہ تھی کہ میں اس شخص پر یہ ظاہر کروں کہ اگر وہ لاہور کا ہے (گو مجھے شبہ ہے کہ وہ لاہور کا نہیں ) تو اُس کو بھی معلوم ہو جائے کہ میں نے اُس کے خط کو چھپایا نہیں