خطبات محمود (جلد 29) — Page 320
1948ء 320 31 خطبات محمود اب خدا تعالیٰ نے اپنے دین کو پھیلانے اور اس کی شان و شوکت کو قائم رکھنے کا کام ہمارے سپرد کیا ہے (فرموده یکم اکتوبر 1948 ء بمقام رتن باغ لاہور ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد درج ذیل آیات کی تلاوت کی : أدْعُ إلى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَ جَادِلُهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنْ ضَلَّ عَنْ سَبِيلِهِ وَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ وَإِنْ عَاقَبْتُمْ فَعَاقِبُوا بِمِثْلِ مَا عُوْقِبْتُمْ به و لَئِنْ صَبَرْتُمْ لَهُوَ خَيْرٌ لِلصَّبِرِينَ وَاصْبِرْ وَ مَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمْ مُّحْسِنُوْنَ 10 اور فرمایا "سب سے پہلے میں اس بات کا اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اب چونکہ ہمارے دفاتر آہستہ آہستہ ربوہ کی طرف منتقل ہو رہے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ ایک دو ہفتہ میں دفاتر کا بہت سا حصہ