خطبات محمود (جلد 29) — Page 282
$1948 282 خطبات محمود نہیں ہوا۔مغل بادشاہ ہوئے، پٹھان بادشاہ ہوئے مگر جن لوگوں کے خون سے اسلام کو قائم کیا گیا تھا تہی اُنہیں دنیا میں بادشاہت نہیں ملی۔پس حقیقت یہی ہے کہ اپنوں کی غلطی کی وجہ سے کوئی روک آتی ہے تو آتی ہے دشمن کے ہاتھوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔پس میں جماعت کے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے اندر ایک خاص تبدیلی پیدا کریں اور بچے احمدی بننے کی کوشش کریں۔دشمن کے دل میں جو کینہ بیٹھا ہوا ہے وہ تو کھاد کا کام دیتا ہے اور احمدیت کو ترقی کی طرف لے جاتا ہے۔تمہیں جب بھی کوئی تکلیف پہنچے گی تمہارے اپنے نفس کی کمزوری کی وجہ سے پہنچے گی۔۔پس تم اپنے آپ کو تیار کر لو اور خدا تعالیٰ سے مدد مانگو کہ وہ تمہیں ایسی غفلتوں سے بچائے تا تم خدا تعالیٰ کے فضلوں کے جو تمہارے لیے مقدر ہو چکے ہیں وارث بن جاؤ۔زمین اور آسمان ٹل سکتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے فضل نہیں مل سکتے۔تم کوشش کرو تا تم ان فضلوں کے وارث بن جاؤ اور اسلام کی فتوحات جو احمدیت کے ہاتھ پر ظاہر ہونے والی ہیں اُن میں تمہارا (الفضل 22 /اکتوبر 1948ء) بھی حصہ ہوا اور عزت والا حصہ ہو"۔1 دیوان حسان بن ثابت صفحہ 308 :2 3 : السيرة الحلبية ( اردو ) جلد دوم نصف آخر صفحہ 35 دارالاشاعت کراچی 1999ء 4: آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 596 5 : تاریخ طبری جلد 4 صفحہ 322 تا325۔بیروت 1987ء 6 بخاری کتاب المغازى باب غزوة الطائف 7 بخاری کتاب مناقب الانصار باب مناقب الانصار 8 بخاری کتاب المغازى باب غزوة الطائف