خطبات محمود (جلد 29) — Page 214
1948ء 214 22 خطبات محمود (1) حفاظت قادیان کے وعدے خود بھی ادا کرو اور دوسروں سے بھی کراؤ (2) تبلیغ کا صحیح طریقہ یہی ہے کہ اپنے دوستوں سے صاف صاف کہہ دو کہ یا مجھے سمجھا ؤ یا اپنی غلطی مان لو (فرمودہ 16 جولائی 1948 ء یارک ہاؤس کوئٹہ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " جیسا کہ میں نے درس کے شروع میں بتایا تھا کہ جمعہ کے دن درس نہیں ہوا کرے گا۔ آج درس نہیں ہوگا ۔ خطبہ میں مختصر طور پر میں دو باتوں کی طرف جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں ۔ میری کو ۔ طبیعت آج خراب ہے۔ روزہ تو میں نے رکھ لیا ہے شاید میں روزہ نہ رکھنے میں معذور سمجھا جا سکتا تھا مگر خواہ میرا روزہ رکھنا صحیح تھا یا غلط تھا بہر حال میں نے آج اپنے اجتہاد سے روزہ رکھ لیا ہے کیونکہ میں نے اتنا لمبا سفر اسی لیے کیا تھا تا بیماری میں شدت گرمی زیادتی پیدا نہ کردے اور اس طرح