خطبات محمود (جلد 29) — Page 106
خطبات محمود 106 $1948 کراچی میں مجھ سے قسم قسم کے لوگ ملنے کے لیے آتے رہے ہیں۔آج ہی ایک آئی سی ایس افسر مجھ سے ملنے کے لیے آئے تو انہوں نے بتایا کہ میں فلاں مجلس میں شریک ہوا تو مجھے یہ دیکھ کر سخت تعجب ہوا کہ مسلمان کثرت سے شراب پی رہے ہیں حالانکہ اب تو انگریز جا چکا ہے اور مسلمانوں کی اپنی آزاد حکومت قائم ہوگئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ جب تک شعائر اسلامی کی پابندی نہیں کی جائے گی اُس وقت تک اسلامی حکومت قائم نہیں ہو سکے گی۔وہ شخص جو آپ مد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کرتا ہے اُس کا کیا حق ہے کہ وہ دشمن سے یہ کہے کہ تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم پر عمل کر۔جو آپ کسی بزرگ کا ادب کرتا ہے وہ تو دوسرے سے کہہ سکتا ہے کہ تو بھی فلاں بزرگ کا ادب کر۔لیکن جو آپ ادب نہیں کرتا وہ دوسرے کو کس منہ سے کہہ سکتا ہے کہ وہ اُس کا ادب اور احترام کرے۔چونکہ مسلمان خود عمل کرنے میں ہمیشہ غفلت سے کام لیتا ہے اس لیے اور لوگ بھی اُس کی اس کمزوری کو خوب سمجھتے ہیں۔چنانچہ مسلمانوں کو زبردستی شراب پلانے کے واقعات مل جائیں گے مگر سکھوں کو زبر دستی گائے کھلانے کے واقعات نظر نہیں آئیں گے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ مسلمان اس زبر دستی پر بُرا نہیں منائے گا۔پس تیسری بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ تم ہر قسم کے اسلامی احکام کو قائم کرو اور ایسا نمونہ پیش کرو جو لوگوں کو خود بخود عمل کی تحریک کرنے والا ہو۔شیعہ ہو بستنی ہو، کوئی ہو ہر ایک کے پاس جاؤ اور اُسے منت سے ، سماجت سے ، ادب سے، محبت سے کہو اور بار بار کہو کہ یہ اسلامی حکم ہے میرا نہیں۔آپ کو اگر حضرت مرزا صاحب سے مخالفت ہے تو کیجیے مخالفت۔اگر احمدیت کو آپ جھوٹا سمجھتے ہیں تو کیسے جھوٹا۔مگر یہ حکم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے میرا یا کسی اور کا نہیں۔اس لیے اس حکم پر عمل خود آپ کے لیے بھی ویساہی ضروری ہے جیسا کہ کسی اور کے لیے۔میں نے گزشتہ ایام میں جہلم میں ایک تقریر کی جس میں مسلمانوں کو نصیحت کی کہ اُنہوں نے جو پاکستان مانگا تھا تو اس لیے مانگا تھا کہ وہ اسلامی تہذیب اور اسلامی تمدن کو آزادانہ طور پر قائم کرسکیں۔اب جبکہ پاکستان قائم ہو چکا ہے کم از کم پانچ وقت کی نماز ہی مسلمان مسجد میں آکر ادا کرنا شروع کر دیں۔اگر وہ پانچوں وقت نماز بھی نہیں پڑھتے تو پاکستان مانگ کر انہوں نے کیا لیا؟ اس پر ایک شخص نے پریذیڈنٹ کو رقعہ لکھا کہ میں والنٹیر ز کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔بعد میں مجھے موقع دیا جائے