خطبات محمود (جلد 29) — Page 442
$1948 442 خطبات محمود کر رہے ہیں کرتے چلے جائیں۔اگر وہ خدا تعالیٰ کے منشا کے ماتحت وہ کام کر رہے ہیں اور خدا تعالیٰ نے ان کے لیے اس کام میں کامیابی مقدر کی ہوئی ہے تو وہ میرے روکنے سے بھی نہیں رک سکتے۔لیکن اگر انہیں اس کام میں کامیابی حاصل ہونا ممکن نہیں اور خدا تعالیٰ نے یہ مقدر کیا ہوا ہے کہ وہ اس کام میں نا کام ہوں گے تو پھر اس اعلان سے یہ خدائی فعل مشتبہ ہو جائے گا اور وہ لوگ کہہ سکیں گے کہ اگر ہم کامیاب نہیں ہوئے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کو ہم سے ملنے جلنے نہیں دیا گیا اور انہیں ہماری باتیں سننے سے منع کر دیا گیا ہے۔لیکن اگر ایسا اعلان نہ کیا جائے تو یہ بات مشتبہ نہ ہوگی اور بغیر اس کے کہ میں انہیں روکوں وہ آپ ہی آپ ناکام ہو جائیں گے اور مجھے ان کے خلاف کوئی کوشش اور جدوجہد کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔اس لیے میں نے پہلے طریق عمل کے خلاف اس دفعہ دوسری شق کو لے لیا ہے۔یعنی بجائے اس کے کہ میں جماعت کو اُن سے ملنے جلنے سے روکوں یا ان کے جماعت سے الگ ہو جانے کا اعلان کروں میں نے انہیں گھلا چھوڑ دیا ہے تا وہ جو چاہیں کریں اور جس طرح چاہیں کریں۔اگر ان کے لیے کامیابی حاصل کرنا مقدر نہیں تو وہ آپ ہی آپ ناکام ہو جا ئیں گے اور ساتھ ہی کسی قسم کا اشتباہ باقی نہیں رہے گا۔خدا تعالیٰ کی یہ سنت ہے کہ جو نبی اُس کی طرف سے شریعت لے کر آتے ہیں انہیں لڑائی بھی کرنی پڑتی ہے جیسے حضرت موسی علیہ السلام کو لڑائی کرنی پڑی یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کولڑائی کرنی پڑی۔مگر ان کی کامیابی پر مختلف لوگوں نے اعتراضات کیے کہ انہوں نے تلوار کے ذریعہ سے کامیابی حاصل کی ہے دلائل کے ذریعہ سے انہیں کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی تھی۔جب ان پر ایسے اعتراضات کیے جاتے ہیں تو خدا تعالیٰ اُن کے آخری زمانہ میں اپنے مامور کو بغیر تلوار کے بھیج دیتا ہے جسے لڑائی نہیں کرنی پڑتی تا وہ بغیر تلوار کے اور دلائل کے ساتھ اسلام کو دوسرے مذاہب پر غالب کرے۔جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ 1 یعنی مسیح موعود اسلام کو دلائل سے دوسرے تمام ادیان پر غالب کر دے گا۔تب لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ اس مذہب کے پہلے بانی نے اگر تلوار کے ذریعہ سے غلبہ حاصل کر لیا تھا تو یہ تو تلوار نہیں لایا۔اگر پہلا نبی تلوار کے ذریعہ غالب ہوا تھا تو چاہیے تھا یہ بھی تلوار لا تا لیکن یہ تلوار نہیں لایا۔اور اگر یہ بغیر تلوار کے غالب آ سکتا ہے تو پہلا کیوں بغیر تلوار کے غالب نہیں آسکتا تھا؟ اس طرح وہ شبہ جو پہلے نبی پر لڑائی کی وجہ سے پیدا ہو جاتا تھا دور ہو جاتا ہے۔