خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 331

$1948 331 خطبات محمود عقائد مان کر ایک سلسلہ میں داخل ہو گیا ہے بلکہ وہ مومن سے خدا رسیدہ مومن بننے کی کوشش کرتا ہے۔یہی وہ مقام ہے جس کی طرف رسول بلاتا ہے اور اس سے محبت کرنے والے اس پر خود بخود قائم ہو جاتے ہیں۔میں تم سے پوچھتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے کتنے ہیں جو اُدْعُ اِلى سَبِيلِ ريك پر عمل کرتے ہیں؟ آپ میں سے کتنے ہیں جو اپنے وقت کا معتد بہ حصہ تبلیغ میں خرچ کرتے ہیں اور پھر اپنے باقی وقت کو اس طرح پر خرچ کرتے ہیں کہ وہ مومن سے خدا رسیدہ مومن بن جائیں ؟ اگر آپ اُدْعُ إِلى سَبِيلِ رَبَّلت پر عمل کرتے تو کتنا بڑا تغیر پیدا ہو جاتا۔دنیا میں ایک زلزلہ آجا تا اور قدم قدم پر خدا تعالیٰ کی حکومت قائم ہو جاتی "۔( الفضل 9 دسمبر 1948ء) 1 : النحل : 126 تا 129 2 : تذکرہ صفحہ 53 ایڈیشن چہارم 3 : سیرت المہدی روایت نمبر 257 4 آل عمران : 194 5: البقره: 130