خطبات محمود (جلد 29) — Page 19
$1948 19 خطبات محمود ستطاعت کے اُس نے حج نہ کیا۔ایسے شخص کی زکوۃ بھی بے کار گئی اور نماز روزہ بھی بیکا ر گیا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مقدم قرار دیا ہے نماز کوز کو ۃ پر اور روزہ کو حج پر۔گویا ذاتی اصلاح کو قومی اصلاح پر آپ نے مقدم قرار دیا ہے اور اس طرح آپ نے یہ حقیقت ذہن نشین کی ہے کہ لَا يَضُرُّكُمْ مِّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ - 2 پس نماز بھی ضروری - ہے اور زکوۃ بھی ، روزہ بھی ضروری ہے اور حج بھی۔گویا انفرادی اصلاح بھی ضروری ہے اور قومی بھی۔لیکن اگر کوئی موقع ایسا آجائے کہ ذاتی اصلاح کا ٹکراؤ قومی اصلاح سے ہو جائے تو اُس وقت حکم یہ ہے کہ لَا يَضُرُّكُم مَّنْ ضَلَّ اِذَا اهْتَدَيْتُمْ - اگر تمہاری ذاتی عبادتوں کا ٹکراؤ قومی عبادتوں سے ہو جائے تو تم قومی عبادت کو چھوڑ دو اور ذاتی عبادت کو مقدم رکھو۔اگر نماز کے مقابلہ میں کوئی قومی کام آجائے تو قومی کام چھوڑ کر نماز کو ادا کرو۔اور اگر روزہ کے مقابلہ میں کوئی قومی کام آجائے تو روزہ کو رکھوا اور قومی کام چھوڑ دو۔مگر یہاں قومی ذمہ داری سے مراد وہی ذمہ داری ہے جو دین سے تعلق رکھتی ہو۔اور ذاتی ذمہ داری سے بھی مراد وہی ذمہ داری ہے جو دین سے تعلق رکھتی ہو۔ہاں بعض مستثنیات بھی اس میں ہوتی ہیں یعنی ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں تاخر اور تقدم شریعت کے حکم کے مطابق ہو سکتا ہے۔مثلاً اگر کسی کے گھر میں آگ لگ جائے اور ایسے وقت میں لگے کہ ایک شخص نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہو تو اُس کے لیے حکم ہے کہ وہ نماز بعد میں پڑھے اور پہلے آگ کو بجھائے۔کیونکہ اصل حجز و ایمان کا عبادت ہے جو ایک گھنٹہ بعد بھی ہو سکتی ہے۔عبادت کا بالکل ترک کر دینا نا جائز ہے مگر اُس کا اشد ضرورت کے موقع پر آگے پیچھے کرنا نا جائز نہیں۔پس میں جماعت کو پھر اس خطبہ کے ذریعہ توجہ دلاتا ہوں کہ وہ نماز کی پوری طرح پابندی کرے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسا اصولی مسئلہ ہے کہ اس کی طرف ہمیشہ ہی توجہ دلاتے رہنا چاہیے۔اور صرف مجھے ہی نہیں بلکہ جماعت کے تمام دوستوں کو اپنے اردگر دوالوں کو توجہ دلاتے رہنا چاہیے۔کیونکہ اسلام اور قرآن کی تعلیم کے مطابق مومن وہی ہوتا ہے جو یقیمُونَ الصَّلوةَ 3 پر عمل کرے اور جو نما ز کو گرنے نہ دے بلکہ اُسے قائم رکھے اور کھڑا رکھے کیونکہ يُقِيمُونَ کے معنے کھڑا کرنے والوں کے ہوتے ہیں۔پس اگر تم چاہتے ہو کہ تم مومن بن جاؤ تو نماز کی پابندی اختیار کرو۔اور اگر تم