خطبات محمود (جلد 29)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 253 of 477

خطبات محمود (جلد 29) — Page 253

$1948 253 26 26 خطبات محمود خدا تعالیٰ کے وعدے تبھی پورے ہوں گے جبکہ تم بھی انہیں پورا کرنے کی کوشش کرو (فرمودہ 27 راگست 1948 ء بمقام کوئٹہ ) تشہد، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَلِ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ 1 کہ اے مسلمانو! تم جہاں سے بھی نکلو تم اپنے منہ مسجد حرام کی طرف کر لو۔اس آیت کے مفسرین یہ معنے کرتے ہیں کہ اس میں قبلہ کی طرف منہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ خواہ اس آیت میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خطاب کیا گیا ہے اور خواہ مسلمانوں کو خطاب کیا گیا ہے۔اس کے یہ معنے نہیں ہو سکتے۔جب یہ آیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہوگی تب بھی اس کے معنی قبلہ کی طرف منہ کرنے کے نہیں ہوں گے اور اگر مسلمانوں کے متعلق یہ آیت ہو گی تب بھی اس کے یہ معنی نہیں ہوں گے کیونکہ اس آیت کے لفظی معنے یہ بنتے ہیں