خطبات محمود (جلد 28) — Page 281
خطبات محمود 281 سال 1947ء وہاں بالعموم بائیس بائیس گھنٹے تک کام کرنا پڑتا ہے۔خود مجھ پر بہت راتیں ایسی گزری ہیں کہ صبح تک میں آنکھ بھی جھپک نہیں سکا۔کیونکہ ماتحت عملہ کی ڈیوٹی تو بدلتی رہتی ہے لیکن او پر جو عملہ ہوتا ہے اور جس کا فرض دوسروں سے کام لینا ہوتا ہے ہے اُس کی ڈیوٹی بدل نہیں سکتی۔رات کو کام کرنے والے آتے ہیں تو وہ کام بھی کرتے ہیں اور اپنے افسر کو بھی بتاتے ہیں کہ اُنہوں نے کیا کام کیا۔اسی طرح دن کو کام کرنے والے کام کرتے ہیں تو وہ اپنے افسر کو بھی کام کی رپورٹ دیتے اور اُس کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہیں۔یہاں مرکز بننے پر کم سے کم ایک چھوٹی سے چھوٹی ذمہ داری جو یہاں کی جماعت کو ادا کرنی چاہیئے تھی وہ یہ تھی کہ وہ اپنے وقتوں میں سے گھنٹہ گھنٹہ، ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ، دو دو گھنٹے دیتے۔اور اگر یہاں کی جماعت میں کچھ بھی احساس اپنے فرائض کا ہوتا تو وہ یہی کرتی کہ پانچ نمازوں میں سے ایک نماز ہی خلیفہ وقت کے پیچھے پڑھ لیتی۔مگر تمہارے اندر تو کچھ بھی احساس پیدا نہیں ہوا۔بلکہ جتنا تمہارے محلہ میں ایک مداری کے آنے پر اُس کا تماشہ دیکھنے کا احساس پیدا ہوتا ہے اتنا احساس بھی تمہیں خلیفہ وقت کی ملاقات کا نہیں ہوا۔اس کے بعد تم کیا ایمان کا دعویٰ کر سکتے ہو اور تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے وعدے تمہارے ذریعہ سے پورے ہوں گے۔اس قسم کے تمسخر آمیز وعدے کی نہ دنیا میں کوئی قیمت ہو سکتی ہے اور نہ خدا تعالیٰ کے حضور اس کی کوئی قیمت ہے۔ایک بہت بڑا کام ہے جو ہمارے سامنے ہے اور ہزاروں ہزار آدمی مختلف کیمپوں میں پڑا ہوا ہے۔جب اُن میں سے کوئی اس جگہ آتا ہے تو اُسے پوچھنے والا اور اُس کی مدد کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔پندرہ ہیں آدمی جو قادیان سے آئے ہوئے ہیں انہیں دفتری کاموں سے ہی فرصت نہیں کیونکہ وہ دفاتر جن میں ہیں ہیں آدمی کام کرنے والے تھے اُن میں اب ایک ایک آدمی کام کر رہا ہے۔تمہارا فرض تھا کہ تم اپنی خدمات پیش کرتے اور اُن کا ہاتھ بٹاتے۔لیکن تم نے کچھ بھی کام نہیں کیا۔کیا سارے کام کرنا اور سارا وقت خدمتِ دین کے لئے صرف کرنا یہ صرف قادیان والوں کا کام ہے؟ تمہارا کام نہیں ؟ اور اگر قادیان والوں نے ہی کام کیا تو یقینا دنیا ان کا تو نام لے گی لیکن تمہارا نہیں لے گی۔اور اگر نیک نامی ہوگی تو وہ بھی قادیان والوں ہی تی کی ہو گی تمہاری نہیں ہوگی۔اور ثواب ہو گا تو وہ بھی ان کو۔یوں باہر کے لوگ عموماً قادیان