خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 262 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 262

خطبات محمود 262 سال 1947ء ہمارے خدا میں سب طاقتیں ہیں۔اور ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ ہو گا آخر سلسلہ کے لئے بہتر ہوگا۔لیکن آخر سلسلہ کے لئے بہتر ہو گا “ اور ”اب بہتر ہو جائے میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔آخر میں تو ضرور ایسا ہو گا کہ ہمارے سلسلہ کو کامیابی حاصل ہو۔لیکن ہو سکتا ہے کہ ہماری ہے غفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے درمیانی عرصہ میں ہزاروں جانوں کو دکھ برداشت کرنا پڑے۔اور ہزاروں عزتوں کو برباد کرنا پڑے اور ہزاروں نوجوانوں کو قربان ہونا پڑے۔پس دعا ئیں کی کرو، دعائیں کرو اور دعائیں کرو کیونکہ اس سے زیادہ دُنیوی طور پر نازک وقت ہماری جماعت پر کبھی نہیں آیا۔خدا ہی ہے جو اس گھڑی کو ٹلا دے اور اپنے فضل سے ایسے راستے پیدا کر دے کہ جن سے جلد سے جلد ہماری کامیابی کی صورتیں پیدا ہونے لگ جائیں۔“ :1 مسلم كتاب الصيام باب أَجُرُ الْمُفْطِرِ فِي السَّفَ۔۔۔۔۔الخ) الفضل 11 اگست 1947 ء )