خطبات محمود (جلد 28) — Page 118
خطبات محمود 118 (13) سال 1947ء ہمیں ہر قدم پر زیادہ سے زیادہ قربانی پیش کرنی ہے (فرمودہ 11 را پریل 1947ء) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: مجھے کئی دنوں سے درد نقرس کا دورہ ہے۔اور پچھلا تجر بہ بتا تا ہے کہ خطبہ جمعہ کے بعد بالعموم درد زیادہ ہو جایا کرتا ہے۔لیکن یہ دن ایسے ہیں کہ میں خطبہ سے پیچھے نہیں رہ سکتا۔بلا شبہ اس قسم کی تکلیف کی وجہ سے جہاں چلنے سے انسان معذور ہو جاتا ہے وہاں یہ تکلیف بہت سے ضروری کاموں میں بھی حارج ہو جاتی ہے۔مگر میں نے مناسب جانا کہ میں خطبہ جمعہ خود بیان کروں۔احباب یہ بات مجلس شوری کے موقع پرسن چکے ہونگے اور جنہوں نے نہیں سنی وہ الفضل میں ھ چکے ہونگے یا اپنے دوستوں سے سن چکے ہونگے کہ سلسلہ کی مالی ضروریات اور وقتی پیر ہونے والی مشکلات اس قدر بڑھ چکی ہیں اور شاید سال دو سال تک ایسی حالت رہے کہ موجودہ چندوں سے ان کو پورا نہ کیا جا سکے۔جیسا کہ میری ایک رؤیا سے استدلال ہوتا ہے موجودہ تغیرات کی پانچ سالہ میعاد اپریل 1949 ء تک ہے۔یا اگر عام اندازہ رکھا جائے تو اکتو بر 1949 ء تک یہ میعاد جاسکتی ہے۔اُس وقت تک کوئی ایسا نیا تغیر پیدا ہو جائیگا کہ موجودہ دور نئے دور کی شکل اختیار کر لے گا۔اس لحاظ سے 1947 ء ،1948ء اور آدھا سال 1949ء کا یا ہمارے مالی سال کے لحاظ سے دو سال نہایت نازک ہونگے اور جماعت کو انتہائی قربانیوں سے کام لینا ہوگا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت دوسری تمام جماعتوں سے چندوں میں زیادہ حصہ لے رہی ہے۔اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت دوسری کئی امیر جماعتوں