خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 29 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 29

خطبات محمود 299 سال 1947ء گی۔اس لئے مومنوں کا فرض ہے کہ وہ پورے طور پر تیاری کریں اور زیادہ سے زیادہ قربانی پیش کر کے اپنے اخلاص اور نیکی کا نمونہ قائم کریں۔جولوگ اس موقع پرستی اور غفلت سے کام لیں گے وہ گر جائیں گے اور اللہ تعالیٰ کے دروازے سے دھتکار دئیے جائیں گے۔یہ بہت خوف کا مقام ہے۔ہر احمدی کو چاہیے کہ وہ تیز تیز قدم اٹھائے اور اپنے دوسرے ساتھیوں سے منزل پر پہلے پہنچنے کی کوشش کرے۔دو سال ہوئے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک الہام کے ذریعہ بتایا تھا کہ جزا کا دن تو قریب آ چکا ہے لیکن جماعت ابھی منزل سے دور ہے۔وہ الہام یہ تھا وو روز جزا قریب ہے اور راہ بعید ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس میں بتایا ہے کہ ہم تو انعام دینے کو تیار ہیں لیکن جماعت کو چاہیے کہ وہ انعام حاصل کرنے کے مقام پر پہنچ جائے تا کہ جب ہمارے انعام کا وقت آئے تو وہ پہلے سے اُس مقام پر کھڑے ہوں۔یہ نہ ہو کہ ہم انعام دینے کے لئے آئیں اور وہ منزل سے دور ہوں۔یہ حالت بہت خطرناک ہے اور اللہ تعالیٰ وہ دن نہ لائے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام تقسیم کرنے کا اعلان ہو جائے اور ہم ابھی منزل پر ہی نہ پہنچے ہوں۔مثلاً کوئی شخص دوسرے سے کہے کہ میں فلاں وقت گاؤں سے ایک میل پر گھوڑا یا بیل یا گائے چھوڑ جاؤں گا تم وقت پر پہنچ کر وہ ہے لے لینا۔دینے والا شخص اپنے وعدہ کے مطابق اُس جگہ گھوڑا یا بیل یا گائے چھوڑ جائے لیکن لینے ہی والا وقت پر نہ پہنچے۔تو یقینی بات ہے کہ اُسے چور لے جائیگا۔دینے والا تو دے گیا لیکن لینے والے نے اپنی سستی اور غفلت کی وجہ سے اُسے ضائع کر دیا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ نے اس الہام میں بتایا ہے کہ میں تمہیں انعام تو دینا چاہتا ہوں لیکن ابھی تمہاری راہ بعید ہے اور تم ابھی اُس مقام سے دُور ہو جہاں میں نے انعام رکھنا ہے۔اگر تم وقت پر نہ پہنچے تو کوئی دوسرا اٹھا کر لے جائیگا۔اب انعام حاصل کرنا تمہارے ہاتھ میں ہے۔ہماری جماعت کو چاہیے کہ انتہائی کوشش کے ساتھ دوڑ کر اُس مقام پر پہنچنے کی کوشش کرے۔پس میں جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ دن بہت تھوڑے رہ گئے ہیں اور ابھی بہت سے وعدے باقی ہیں۔جماعتوں کو کوشش کر کے فہرستیں جلدی جلدی مکمل کرنی چاہئیں۔اور وقت سے پہلے بجھوانے کی کوشش کرنی چاہئیے تا کہ آئندہ