خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 336

خطبات محمود 336 سال 1947ء کی حفاظت کے لئے اپنی ہر چیز قربان کر دیں۔پھر ایسے بھی کذاب ہیں جو یہ پراپیگنڈا کرتے پھرتے ہیں کہ غریبوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں امیر آدمی سب آ رہے ہیں۔جو غریب عورتیں اور بچے اور دوسرے لوگ اس وقت تک قادیان سے نکل چکے ہیں وہ چار ہزار کے قریب ہیں۔مگر ایسے بھی منافق لوگ موجود ہیں جو یہ کہتے رہتے ہیں کہ غریبوں کو کوئی پوچھتا ہی نہیں سب امیر آ رہے ہیں۔حالانکہ قادیان میں اتنا امیر آ کہاں گیا۔کیا یہ چار ہزار کے چار ہزار ایسے ہیں؟ میں تو سمجھتا ہوں اگر جائزہ لیا جائے تو قادیان میں صرف چند لوگ ہی بڑی بڑی جائیدادوں والے ہوں گے اور دس بارہ انجمن کے وہ عہد یدار ہوں گے جن کی تنخواہ ڈیڑھ سو سے تین سو تک ہے۔باقی سب غربا ہیں اور سارے غریب ہی قادیان سے آرہے ہیں۔جب لا ریاں آئیں تو لوگوں کے پاس جا کر پوچھو تو کہ اُن کی آمدن کیا تھ ہے؟ پھر تمہیں معلوم ہو گا کہ وہ امیر ہیں یا یہ معترض۔اگر منافقوں میں ہمت ہے تو وہ لسٹ پیش کریں اور بتائیں کہ اتنا امیر قادیان سے آ گیا ہے۔سب کے سب غربا ء ہی ہیں جن کو لایا جا رہا ہے۔آجکل چندے بند ہیں مگر ہم پھر بھی اُن کے لئے کرایوں کا انتظام کرتے ہیں، ان کے بسانے کا انتظام کرتے ہیں، ان کی ہر طرح مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اور منافق ہیں کہ شور مچاتے چلے جاتے ہیں۔لیکن ہم ان کے شور کی کوئی حقیقت نہیں سمجھتے۔ہم تو سمجھتے ہیں موجودہ ابتلاء تو کوئی چیز ہی نہیں۔اگر سارے احمدی مارے جائیں اور صرف ایک پودا اللہ تعالیٰ رکھ لے تو اس سے احمدیت پھر دوبارہ تر و تازہ ہو جائے گی اور خدا کی باتیں کبھی پوری ہونے سے رہ نہیں سکیں گی۔دراصل خدا نے یہ ابتلاء بے دینوں اور بے ایمانوں کو ظاہر کرنے کے لئے بھیجا ہے۔آج وقت تھا جبکہ جماعت اپنے ایمان کا ثبوت دیتی مگر مجھے افسوس ہے کہ ایک طبقہ نے کمزوری دکھائی ہے۔آخر باتیں کرنے سے کیا بنتا ہے۔تم اپنی جانیں پیش کرو جس طرح پہلے انبیاء کی جماعتوں نے اپنی جانیں پیش کیں۔ہاں قانون کے مطابق قادیان سے کیے لوگ ضرور نکالے جائیں گے اور اس میں نہ بڑوں کا لحاظ کیا جائے گا نہ چھوٹوں کی حق تلفی کی جائے گی۔نہ امیر کی رعایت کی جائے گی نہ غریب کو نظر انداز کیا جائے گا۔اس طرح بوڑھے بھی قادیان سے نکال لئے جائیں گے۔کیونکہ لڑنے والے بوڑھے نہیں ہو سکتے جوان ہی ہو سکتے ہیں۔ہاں جب ایسا کی 12 اليه