خطبات محمود (جلد 28) — Page 335
خطبات محمود 335 سال 1947ء وہ یہ تقریر میں کیا کرتے تھے کہ اسلام ایسا، احمدیت ایسی اور یا آج جب اسلام اور احمدیت کے لئے قربانی پیش کرنے کا وقت آیا ہے تو وہاں سے بھاگنا چاہتے ہیں۔بعض ایسے ہیں جو اپنی پنی ساری اولادیں لے کر قادیان سے بھاگ آئے ہیں۔اور بعض یہاں آنے کے بعد اس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ اُن کی اولادوں کو قادیان سے نکال لیا جائے۔اور یقیناً اگر یہ سلسلہ خدا تعالی کا مالی قائم کر دہ ہے تو اُن کی اولادیں نکالی جائیں گی۔مگر قادیان سے نہیں بلکہ اسلام اور احمدیت سے نکالی جائیں گی اور خدا تعالیٰ کی لعنت اُن کو پیس کر رکھ دے گی۔وہ منافق اور بے ایمان جو وقت ہ غداری کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو نہیں چھوڑے گا جب تک اُن کے جھوٹے وعدوں کے پر دے چاک نہ کر دے۔کیا انکی اولا دیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اولادوں سے زیادہ بہتر ہیں؟ کیا مسیح موعود کی اولا دوہاں جان دینے کے لئے نہیں بیٹھی ہوئی ؟ اور کیا اور ہزاروں احمدی وہاں جان دینے کے لئے نہیں بیٹھے ہوئے؟ پھر کیا اِن کی جان اُن کی جانوں سے زیادہ قیمتی - نا ہے؟ ان بے شرموں کو چاہیئے تھا کہ جب ان کی اولادیں قادیان سے نکلتیں تو وہ ان سے کہتے کہ اے بے حیاؤ ! جاؤ اور ہماری آنکھوں کے سامنے سے دور ہو جاؤ ، ہم تمہاری شکل دیکھنے کے لئے بھی تیار نہیں ہیں۔یہ ایمان ہے جس کا تمہیں نمونہ دکھانا چاہیئے تھا نہ کہ بزدل اور بھگوڑے بن کر خدا تعالیٰ کی لعنت کے مورد بن جاتے۔میری تو یہ حالت ہے کہ میں یہ نہیں کہا کرتا کہ خدایا! میرے بچوں کو بچا کر لے آبلکہ میں۔دعا کرتا ہوں کہ الہی ! اگر ان کے لئے زندگی مقدر ہے تو انہیں مخلصانہ نمونہ دکھانے کی توفیق دیجیو اور اگر ان کے لئے موت مقدر ہے تو پھر اعلیٰ درجہ کی شہادت ان کے نصیب کیجیو۔ان کو بزدل اور بھگوڑا نہ بنائیو۔باقی ان کو بچانا خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔جیسے خنساء نے خدا تعالیٰ سے یہ کہا تھا کہ اے خدا! میں نے اپنے بچوں کو یہ کہ کر بھیجا ہے کہ یا تو فتح حاصل کرو اور یا پھر زندہ واپس نہ آنا۔مگر تجھے یہ بھی توفیق ہے کہ اُن کو فتح دے اور خیریت سے واپس لے آئے۔خدا تعالیٰ نے اُن کو فتح دی ہے اور وہ اُس کے بچوں کو زندہ بھی واپس لے آیا۔آخر ہم کب کہتے ہیں کہ قادیان میں قتل عام ہو۔ہم نہیں چاہتے کہ قادیان تباہ ہو۔ہم جو کچھ چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر قادیان پر ابتلا آئے تو تمام احمدی ثابت قدم رہیں اور قادیان کے مقدس مقامات