خطبات محمود (جلد 28) — Page 206
خطبات محمود 206 سال 1947ء یہ ان پڑھ ہیں تو زمیندارہ کے لئے اپنی خدمات پیش کر دیں۔اللہ تعالیٰ یہ نہیں دیکھے گا کہ کون منی پڑھا ہوا تھا اور کون ان پڑھ تھا۔بلکہ اللہ تعالیٰ یہ دیکھے گا کہ میری خاطر جان کس نے پیش کی؟ اور جان پیش کرنے کے لحاظ سے پڑھا ہوا اور ان پڑھ دونوں برابر ہیں اور ثواب میں برابر کے شریک ہیں۔جو کچھ پڑھے ہوئے کے پاس تھا اُسنے پیش کر دیا اور جو کچھ آن پڑھ کے پاس تھا اُس نے پیش کر دیا۔اس لحاظ سے وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک دونوں برابر ہیں۔پس یہ زمینداروں کی حسرت کے پورا ہونے کا موقع ہے۔اُن کو چاہیئے کہ وہ قربانی کر کے پڑھے ہوئے لوگوں کے برا بر ہو جائیں اور اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے وارث بنیں۔“ (الفضل 4 جون 1947ء) 66 1 : يُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ وَلَوْ كَانَ بِهِمْ خَصَاصَةٌ (الحشر: 10) 2 بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الحشر باب قوله وَيُؤْثِرُونَ عَلَى أَنْفُسِهِمْ 3: نواکھالی: بنگلہ دیش کا ایک شہر جو چٹا گانگ ڈویژن میں واقع ہے۔4 خرقہ گدڑی، درویشوں کا لباس :4: لوقا باب 22 آیت 36 5 : بخارى كتاب الرقاق باب حفظ اللسان