خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 71

سال 1947ء 71 خطبات محمود کتاب مانگیں گے۔ کیونکہ ہر شخص اتنی کتا میں خرید کر تو اپنے پاس رکھ نہیں سکتا لائبریری ہی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر انسان آسانی سے کتاب لے کر پڑھ سکتا ہے۔ دنیا میں ہزاروں لاکھوں کتب چھپ رہی ہیں ۔ ہر انسان ہر کتاب کو خرید کر نہیں پڑھ سکتا ۔ اس لئے لوگ لائبریریوں میں چلے جاتے ہیں اور وہاں سے مشہور کتا بیں مانگ کر پڑھ لیتے ہیں ۔ پس ایک ذریعہ تو یہ ہے کہ کچھ کتابیں بڑے بڑے ڑے ۔ سیاسی لیڈروں اور جماعتوں کے مذہبی عالموں اور مستشرقین کو دی جائیں ۔ اور دوسرا ذریعہ یہ ہے کہ کچھ کتابیں لائبریریوں میں رکھوائی جائیں ۔ دنیا میں اس وقت لاکھوں لائبریریاں ہیں اور ہمارے پاس گل ایک ہزار کتا بیں ہیں ۔ جن میں سے تین سو ہم بڑے بڑے آدمیوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں اور سات سو کتابیں لائبریریوں میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں ۔ صرف امریکہ میں ہی دس ہزار لائبریریاں ہیں ۔ جب ہم امریکہ کہتے ہیں تو اس سے ہماری مراد یونائیٹڈ سٹیٹس ہوتی ہے۔ ورنہ دراصل امریکہ نام ہے دو بہت بڑے علاقوں کا ۔ جن میں سے ہر ایک براعظم ہے۔ اس کے دو حصے ہیں شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ ۔ جس طرح ایشیا ایک بہت بڑا براعظم ہے اور اس میں چین، جاپان، ہندوستان، ملایا، جاوا، سماٹرا، کوچین ( کیرالہ )، ایران ، عراق ، شام وغیرہ شامل ہیں ۔ اسی طرح امریکہ ایک بہت بڑا براعظم ہے اور یونائیٹڈ سٹیٹس اس کا ایک حصہ ہیں ۔ دونوں امریکی علاقوں کے پندرہ ہیں ممالک ہیں ۔ جیسے کینیڈا، ارجنٹائن ، برازیل، اور چلی وغیرہ ۔ ان میں بہت سی لائبریریاں ہونگی ۔ پس اندازاً میں تمہیں ہزار لائبریریاں تو صرف امریکہ میں ہی ہونگی ۔ اور ابھی برطانیہ، روس ، فرانس، اٹلی ، ہالینڈ ، جرمنی ، یونان ، بیلجیئم ، ناروے، سوئٹزرلینڈ ، فن لینڈ ، یوگوسلاویہ ، اور افریقہ کے کئی ممالک ، ایشیا، آسٹریلیا کے ممالک کی لائبریریاں ان کے علاوہ ہیں ۔ اور ان ملکوں کی لائبریریاں بھی یقینا لاکھ سے زیادہ ہی بنیں گی ۔ ان میں سے اب سات سو جگہوں کا انتخاب کرنا بھی بڑا کام ہے۔ مگر بہر حال مجبوراً مالی مجبوری کی وجہ سے سات سولا ئبریریوں پر ہی کفایت کرنا ہوگا ۔ اور اس غرض کے پورا کرنے کے لئے جماعت کو ہمت دکھانی چاہیئے اور ایک ہزار کتاب خرید کر سلسلے کے سپرد کر دینی چاہیئے تا کہ بڑے بڑے سیاستدانوں ، لیڈروں ، مذہبی لوگوں اور مستشرقین میں ان کتابوں کو تقسیم کیا جاسکے ۔ اگر کتاب کی قیمت میں روپے ہوئی تو گل میں ہزار میں ان کو جاسکے۔ ہوگئی توکل میں نہ