خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 26 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 26

خطبات محمود 26 4 سال 1947ء وعدوں کی آخری تاریخ دس فروری 1947 ء ہے جماعتوں کو فہرستیں مکمل کر کے جلدی ارسال کرنی چاہئیں فرموده 31 جنوری 1947 ء) تشهد ،تعوّذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: تحریک جدید کے اس حصہ کے مخاطبین کے متعلق جو پنجاب میں یا سرحد میں ، یو پی یا بہار میں رہتے ہیں وعدوں کی آخری تاریخ دس فروری ہے۔دس فروری کے لکھے ہوئے وعدے قبول کئے جائیں گے۔اس کے بعد کے وعدے قبول نہیں کئے جائیں گے۔اس کے بعد ان علاقوں کے دور اول میں حصہ لینے والوں کے وعدے نہیں لئے جائیں گے۔چونکہ دیہات میں ہفتہ میں ایک دو دفعہ ڈاک نکلتی ہے اس لئے دس فروری کے لکھے ہوئے وعدے پندرہ سولہ فروری تک پہنچتے رہتے ہیں۔اس کے بعد ان علاقوں کے لئے اس سال کے وعدوں کا دروازہ بند ہو جائیگا۔اس وقت وعدوں کی جو رفتار ہے وہ ایسی نہیں کہ اسکو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکے کہ اس سال احباب نے تندہی اور محنت سے کام کیا ہے۔جب میں نے شروع شروع میں نئے سال کا اعلان کیا تو پندرہ بیس دن تک تو بڑے جوش کے ساتھ وعدے موصول ہوتے رہے اور جہاں تک ان دوستوں سے ہوسکتا تھا انہوں نے پچھلے سال کی نسبت اس سال کے وعدوں میں زیادتیاں بھی کی تین تھیں۔گو اب بھی بعض دوست اپنے چندوں میں زیادتیاں کر رہے ہیں اور بعض تو غیر معمولی طور پر اپنے چندہ کو بڑھا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جماعت نے تندہی اور