خطبات محمود (جلد 28) — Page 262
سال 1947ء 262 خطبات محمود ہمارے خدا میں سب طاقتیں ہیں ۔ اور ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ ہو گا آخر سلسلہ کے لئے بہتر ہوگا ۔ لیکن ” آخر سلسلہ کے لئے بہتر ہو گا اور اب بہتر ہو جائے“ میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ آخر میں تو ضرور ایسا ہو گا کہ ہمارے سلسلہ کو کامیابی حاصل ہو ۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ ہماری نغفلتوں اور کوتاہیوں کی وجہ سے درمیانی عرصہ میں ہزاروں جانوں کو دکھ برداشت کرنا پڑے۔ اور ہزاروں عزتوں کو برباد کرنا پڑے اور ہزاروں نوجوانوں کو قربان ہونا پڑے ۔ پس دعا ئیں کرو، دعائیں کرو اور دعائیں کرو کیونکہ اس سے زیادہ دُنیوی طور پر نازک وقت ہماری جماعت پر کبھی نہیں آیا۔ خدا ہی ہے جو اس گھڑی کو ٹلا دے اور اپنے فضل سے ایسے راستے پیدا کر دے کہ جن سے جلد سے جلد ہماری کامیابی کی صورتیں پیدا ہونے لگ جائیں ۔“ 1: مسلم كتاب الصيام باب أَجُرُ الْمُفْطِرِ في السَّفَر ۔۔۔۔۔ الخ) الفضل 11 اگست 1947 ء )