خطبات محمود (جلد 28)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 477

خطبات محمود (جلد 28) — Page 249

سال 1947ء 249 خطبات محمود أَوْ أَخْطَانَا کہ الی! اگر ہمارے گنا ہوں اور ہماری خطاؤں کی وجہ سے ہمارے نفس میں کوئی کمزوری پیدا ہو چکی ہے تو ہم تجھی سے درخواست کرتے ہیں کہ تو ہمیں ہماری غلطیوں کی سزا اس شکل میں نہ دے کہ وہ ہمارے ایمانوں کو کمزور کر دے یا ہمارے وعدوں کو بھلا دے ۔ بلکہ تو ہمیں معاف فرما دے اور ہماری کمزوریوں کو دور کر دے۔ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ علَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا الى ! ! اس اس سے ۔ پہلے بھی قوموں کے ساتھ تیرے وعدے ہوئے جیسے ہم سے تو نے وعدے کئے ہیں لیکن اُن میں سے بعضوں نے اُن وعدوں کو توڑ دیا اور وہ سزا کے مستحق ہو گئے ۔ الہی ! ہمارا عہد ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے عہد کو تو ڑ کر سزا کے مستحق ہوں بلکہ تو ہمیں اس عہد کو پورا کرنے کی توفیق بخش ۔ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۔ اور اے ہمارے رب ! با وجود ایمان کی مضبوطی اور طاقت کے بعض اوقات اتنے بوجھ پڑ جاتے ہیں کہ انسان اُن بوجھوں کو اٹھانے کی طاقت اپنے اندر نہیں رکھتا ۔ اس لئے الہی ! ہماری التجاء ہے کہ کوئی تغیر دنیا میں ایسا نہ ہو جس کی وجہ سے ہم پر اتنا بوجھ پڑ جائے کہ ہم باوجو د ایمان میں پتا ہونے کے اُس بوجھ کے نیچے دینے لگ جائیں اور اس بوجھ کو سہار نہ سکیں ۔ پس اے ہمارے رب ! بیا تو تو ہمارے بوجھوں کو کم کر دے یا ہمارے ایمانوں کو بڑھا دے تا کہ ہم طاقت اور قوت اور ہمت سے ان مشکلات کا مقابلہ کر سکیں اور ان بوجھوں کو سہار سکیں۔ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا أَنْتَ مَوْلِنَا الہی ! ہماری خطاؤں کو معاف فرما دے اور اپنے پنے فضل ۔ سے ہماری مدد کر اور اپنے فضل ہم پر بہ نازل کرتا رہ الہی ! تو ہی ہمارا مالک اور آقا ہے اور ایک غلام اور ایک خادم تکلیف کے وقت میں سوائے اپنے مالک اور آقا کے کس کے پاس جا سکتا ہے ۔ فَانْصَرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ الہی ! تو ہمیں ان لوگوں پر فتح اور غلبہ عطا فرما جو تیرے دین کی مخالفت کرنے والے ہیں ۔ کیونکہ ہم کتنے ہی کمزور ایمان والے ہوں ہمارے ماتھے پر ایمان کا لیبل لگا ہوا ہے۔ اور ہمارا گرنا اور رُسوائیوں میں مبتلا ہونا تیرے ہی نام کو بقہ لگاتا ہے اور تیرے ہی دین کی رُسوائی کا موجب بنتا ہے۔ اس لئے تو اپنے نام کی نسبت کا خیال رکھتے ہوئے اور اس لئے کہ ہم مومن کہلاتے ہیں اُن لوگوں پر جو کافر کہلاتے ہیں غلبہ بخش تا کہ ہم تیرے فضلوں کے وارث ہوں اور تیرا دین بھی بدنام نہ ہو۔ پر برابر